دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

لوگوں کے گناہوں کو دھلتا ہوا دیکھتے  ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ اہل شہود کے امام ابو حنیفہ علیہ الرحمۃ والرضوان نے فرمایا: مستعمل پانی نجاست غلیظہ ہے ۔ کیونکہ وہ اس پانی کو

گندگیوں سے ملوث دیکھتے تھے ۔ تو ظاہر ہے کہ وہ اسکے علاوہ کیاحکم لگاتے۔

     امام شعرانی قدس سرہ النورانی نے میزان الشریعت الکبری میں فرمایا: میں نے سید علی الخواص (جو جلیل القدر شافعی عالم تھے ) کو فرماتے سنا ۔ کہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی    اللہ تعالیٰ عنہ کے مشاہدات اتنے دقیق ہیں جن پر بڑے بڑے صاحبا ن کشف ، اولیاء اللہ ہی مطلع ہو سکتے

ہیں ۔

             فرماتے ہیں : امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب وضو میں استعمال شدہ پانی دیکھتے تو اس میں جتنے صغائر و کبائر اور مکروہا ت ہوتے انکو پہچان لیتے تھے ۔ اسلئے  جس پانی کو مکلف

نے استعمال کیا ہو اسکے تین درجات آپنے مقرر فرمائے ۔

               اول : وہ نجاست غلیظہ ہے ۔ کیونکہ اس امر کا احتمال ہے کہ مکلف نے گناہ کبیرہ کا

ارتکاب کیا ہو ۔

         دوم :   نجاست متوسطہ یعنی خفیفہ ، اس لئے کہ احتمال ہے کہ مکلف نے گناہ صغیرہ کا

ارتکاب کیا ہو۔

         سوم: طاہر غیر مطہر ، کیونکہ احتمال ہے کہ اس نے مکروہ کا ارتکاب کیا ہو ۔

               لہٰذا امام اعظم کے یہ تین اقوال گناہو ں کے اعتبار سے ہیں ۔ 

         انکے بعض مقلدین سمجھ بیٹھے کہ یہ ابو حنیفہ کے تین اقوال ہیں  ایک ہی حالت

میں ۔ حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ تین  اقوال گناہوں کے اقسام کے اعتبار سے ہیں ۔ جیسا کہ ہم

 نے ذکر کیا  ۔

         اور اسی کتاب میں ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ اور انکے اصحاب نے نجاست کو مغلظہ اور مخففہ میں  تقسیم کیا ہے ۔ کیونکہ معاصی کبائر ہو نگے یا صغائر اور میں نے سید علی الخواص کو فرماتے سنا کہ اگر انسان پر کشف ہو جائے تو وہ طہارت میں استعما ل کئے جانے والے پانی کو انتہائی گندہ اور  بدبو دار دیکھیگا  ۔ اور وہ اس پانی  کو اسی طرح استعمال

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن