30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک میری امت کے لوگ قیامت کے دن وضو کے آثا ر کی وجہ سے پنج
کلیاں کہلائیں گے۔ تو تم میں سے کوئی شخص اپنی سپیدی کو دراز کرنا چاہے تو وہ ایسا کرے ۔
]۵[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
مسلم کی روایت میں اس طرح ہے کہ وضو مکمل کرنے کی وجہ سے تم ہی پنج کلیاں ہو۔ تو تم میں سے جو شخص چاہتا ہو کہ اپنی پیشانی اور پیروں کی سپیدی زائد کرے تو وہ زائد کرے ۔ یعنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۵۰۔ الجامع الصحیح للبخاری ، الوضو، ۱/۲۵ ٭ فتح الباری للعسقلانی، ۱/۱۳۵
اتحاف السادۃ للزبیدی، ۲/۳۶۱ ٭ شرح السنۃ للبغوی، ۱/۴۲۵
التفسیر لابن کثیر ، ۳ /۴۵ ٭ ارواء الغلیل للالبانی ۱/۱۳۳
الترغیب والترہیب للمنذری ، ۱/۱۴۹ ٭ جمع الجوامع للسیوطی، ۶۲۷۷
میری امت کے چہرے اور چاروں ہاتھ پائوں روز قیامت وضو کے نور سے روشن و منور ہوں گے ۔ تو تم میں جس سے ہو سکے اسے چاہئے کہ اپنے اس نور کو زیادہ کرے ۔ یعنی چہرے کے اطراف میں جو حدیں شرعا مقرر ہیں اس سے کچھ زیادہ دھوئے اور ہاتھ نصف بازو اور پائوں
نصف ساق تک ۔ فتاوی رضویہ جدید ۱/۶۳۱
(۳) ایک چلو سے کلی اور ناک میں پانی چڑھانا
۳۵۱۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : ان رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مضمض و استنشق من غرفۃ و احدۃ۔
حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے کلی فرمائی ۔ اور ناک میں پانی ڈالا ایک ہی چلو سے ۔
۳۵۲۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : رأیت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تؤضأ فغسل یدیہ ثم تمضمض و استنشق من غرفۃ
واحدۃ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع