30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ منسوخ نہیں ۔پھر امام عینی نے فرمایا: حضرت عائشہ صدیقہ اورحضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو دیکھا وہ بیان فرمایا میں کہتاہوں کہ حضرت حذیفہ کی حدیث کے بارے میں اتنی بات ظاہر ہے کہ یہ آٰخر عمر کی نہیں ۔ اور حضرت صدیقہ حضورکے ان افعال پر بھی مطلع رہیں جو وصال اقدس کے زمانے تک حضور سے صادر ہوئے ۔ اور اعتبار اٰخر فعل کا ہے ۔لہٰذٰ طریقہ بول میں سرکار کے افعال سے اگر آخر فعل بیٹھ کر پیشاب فرمانا تھا تو بلا شبہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا منسوخ قرار دیا جائیگا اور حضرت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۳۷۔الجامع الصحیح للبخاری، الوضوء ، ۱/۳۵ ٭ الصحیح لمسلم ، الطہارۃ، ۱/۱۲۳
الجامع للترمذی ، الطہارۃ، ۱/۴ ٭ السنن لابن ماجہ، الطہارۃ، ۱/۲۶
المسند لاحمد بن حنبل ، ۱/۲۸۴ ٭ السنن لابی داؤد الطہارۃ، ۱/۴
المسند لابی عوانۃ، ۱/۱۹۸ ٭
حذیفہ کا مشاھدہ مانع نسخ نہیں ہوسکتا ۔
(۲) اس وقت زانوئے اقدس میں زخم تھا ۔ بیٹھ نہ سکتے تھے یہ حضرت ابو ہریرہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہوا ۔
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: انّ النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلّم بال قائما من جرح کا ن بمأ بضہ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلّم نے کھڑے ہوکر پیشاب فرمایاکہ حضور کے زانو کے اندرونی حصہ میں زخم تھا۔۱۲م
(۳) وہاںنجاست کے سبب بیٹھنے کی جگہ نہ تھی امام ابو المنذری نے اسکی ترجی کی۔
(۴) اس میں ڈھال ایسا تھا کہ بیٹھنے کا موقع نہ تھااسے ابہری وغیرہ نے نقل کیا ۔
(۵) اس وقت پشت مبارک میں درد تھا اور عرب کے نزدیک یہ فعل اس سے استشفاء
ہے یہ جواب حضرت امام شافعی اور حضرت امام احمد بن حنبل کا ہے۔
اقول و با اللہ التوفیق۔ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ایک بار یہ فعل وارد ہوا ور صحیح حدیث سے ثابت کہ روز نزول قر آن کریم سے آخر عمر اقدس تک عادت کریم ہمیشہ بیٹھ ہی کر پیشاب فرمانے کی تھی اور صحیح حدیث سے ثابت ہوا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم نے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کو جفا و بے ادبی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع