30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
المسند لاحمد بن حنبل ، ۱/۲۲۵ ٭ السنن لابن ماجہ ، الطہارۃ، ۱/۲۹
الترغیب و الترہیب للمنذری ، ۱/۱۳۸ ٭ المعجم الکبیر للطبرانی، ۸/۲۵۸
کنز العمال للمتقی، ۲۷۲۸۹ ، ۹/۵۳۱ ٭ جمع الجوامع للسیوطی، ۴۳۶۱،
تعالیٰ علیہ وسلّم بقبرین فقال : اِنَّھُمَا لَیُعَذَّبَانِ ، وَمَا یُعَذَّ بَانِ مِنْ کَبِیْرٍ ،أ مَّا أحَدُھُمَا
فَکَانَ لاَ یَسْتَتِرُ عَنِ الْبَوْلِ ، وَأمّا الاْ ٓخَرُ فَکَانَ یَمْشِی بِالنَّمِیْمَۃِ ۔
فتاویٰ رضویہ ۲/ ۱۴۶
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبیّ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کاگزر دو قبروں کے پاس سے ہوا فرمایا : ان دونوں کو عذاب ہو رہاہے ۔ اورکسی ایسے گناہ کی وجہ سے نہیں جس سے بچنا کچھ مشکل ہو ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا
اور دوسرا چغلخوری کرتا تھا۔ ۱۲ م
۳۳۲۔ عن اُم المؤ منین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : من
حدّثکم أن النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کان یبول قائما فلا تصدّقوہ ، ما کان
یبول الا قاعد ا۔ فتاویٰ رضویہ ۲/ ۱۴۷
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے ۔ فرماتی ہیں کہ
جو تم سے بیان کرے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشاب فرماتے تھے تو
تم اسکی تصدیق نہ کرو ،کیونکہ سرکار ہمیشہ بیٹھ کر ہی پیشاب فرماتے تھے ۔۱۲م
۳۳۳۔ عن اُم المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت:من حدثکم ان النبی صلی اللہ تعالی ٰ علیہ وسلم کان یبول قائما فلا تصدقوہ ،مابال قائما
منذ اُنزل علیہ القرآن۔ فتاوی رضویہ ۲/۱۴۷
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے روایت ہے فرماتی ہیں ، جب تم سے کوئی کہے کہ حضور اقدس ، اطہر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کھڑے ہو کر پیشاب فرماتے تھے تو اسے سچّا نہ جاننا ۔ کیو ں کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم پر جب سے وحی آنا شروع ہوئی کبھی
کھڑے ہوکر پیشاب نہ فرمایا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع