30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گرفتن بایں طریق ،اے رسول خدا ،اے بہترین مخلوقات ،عطائے ترا می خواہم روز فیصل کردن
مایو سی کے وقت مدح کرنے والے کی آخری حالت میں یہ دعا اورثنا ہونی چاہئے
کہ وہ اپنے کو انتہائی گریہ وزار ی اوردلجمعی اور اظہا ر بے قدری کے ساتھ پناہ حاصل کرتے ہوئے یہ مناجات کرے اورکہے اے رسول خدا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم ، اے اللہ تعالیٰ کی مخلوق
میں بہترین ذات قیامت کے روزمیںآپ کی عطا کا خواستگا ر ہوں ۔
اسی میںہے۔
وقتیکہ فرودآیدکار عظیم در غایت تاریکی پس توئی پناہ از ہر بلا۔
جب کوئی کا م تاریکی کی گہرائی میں گرجائے تو آپ ہی ہر بلا میں پناہ دیتے ہیں ،
اسی میں ہے ۔
بسوئے تست آوردن من وبہ تست پناہ گرفتن من ودرتست امید داشتن من ،
میری جائے پناہ ،میری جائے امید اور میرے مرجع آپ ہی ہیں بالجملہ بندگان
خداسے توسّل کو اخلاص و تو کل کے خلاف نہ جانے گا مگر سخت جاہل محروم ،یا ضال مکا بر ملوم۔ فتاویٰ رضویہ ۳/ ۵۳۱،۵۳۲
۲۹۰۔ عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم:اِذَا اِنْفَلَتَتْ دَابَّۃُ أحَدِکُمْ بِأرْضٍ فَلاَۃٍ فَلْیُنَادِ، یَاعِبَادَاللّٰہَ! أحْبِسُوْا
عَلَیَّ، یَا عِبَادَ اللّٰہِ! أحْبِسُوْا عَلَیَّ ،فَاِنَّ لِلّٰہِ فِی الْأرْضِ حَاضِرًا سَیَحْبِسُہٗ عَلَیْکُمْ ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم نے ارشاد فرما یا : جب تم میں سے کسی کا جانور جنگل میں چھوٹ جائے تو چاہئے یوں ندا کرے اے خداکے بندو روک لو ، اے خداکے بندو روک لو ، کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے
اسمیں ہیں جواسے روک لیںگے ۔
]۴[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما ان لفظوں کے بعد رحمکم اللہ ،اورزیا دہ فرماتے ،امام نووی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع