دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

اللہ تعالیٰ تمہیں

جزائے خیر دے ، امیرالمؤمنین میری حاجت پرنظر اور میری طرف التفات نہ فرماتے تھے یہاںتک کہ آپ نے ان سے میرے بارے  میں عرض کی ۔عثمان بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا ـ:خداکی قسم میں  نے تو تیرے  معاملہ میں امیرالمؤمنین سے کچھ نہ کہا۔مگر ہوایہ کہ میں  نے سیّد عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کو دیکھا کہ حضور کی خدمت اقدس میں ایک نابینا حاضر ہوا اور نا بینائی کی شکایت کی ۔حضورنے یوںہی ارشاد فرمایا: کہ وضو کر کے  دورکعت پڑھے پھر یہ دعا کرے ۔ خداکی قسم  ہم اٹھنے نہ پائے تھے باتیں ہی کر رہے تھے کہ   وہ ہمارے پاس آیا ،گویا

کبھی اندھا نہ تھا ۔

]۲[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

       ایھا المسلمون ، حضرات منکرین (توسل )کی غایت دیانت سخت محل افسوس و عبرت ،  اس حدیث جلیل کی عظمت رفیعہ وجلالت منیعہ اوپر معلوم ہوچکی     اوراسمیں ہم اہلسنّت وجماعت کے لیئے جواز استمداد والتجا ،وہنگا م توسل ندائے محبوبان خدا کا بحمد اللہ کیساروشن و واضح وبیّن ولائح ثبوت جس سے اہل انکا رکو کہیں مفر نہیں ۔اب انکے ایک بڑے عالم مشہو ر نے باوجود اسقدر دعوی بلند علم و تدین کے اپنے مذھب کی حمایت بے جا میں جس صریح بے باکی وشوخ چشمی کاکام فرمایا ہے انہیں اس سے شرم چاہئے تھی ۔حضرت نے حصن حصین شریف کا ترجمہ لکھا ۔ جب اس حدیث پرآئے اسکی قاہر شوکت عظیم عزت نے جرات نہ کرنے دی کہ نفس متن میں اسپر طعن فرمائیں ،اور ادھر پاس  مشرب ، ناخن بدل ، جوش عصبیّت ،تاب گسل ناچار

حاشیہ کتاب پر یوں ہجوم ہموم کی تسکین فرمائی کہ۔

                 یک راوی ایں حدیث عثمان بن خالد بن عمر بن عبد اللہ متروک الحدیث ست چنانکہ درتقریب موجود ست وحدیث راوی متروک الحدیث قابل حجّت نمی شود ۔انّا للہ وانّا الیہ رٰجعون ،انصاف ودیانت کا تویہ مقتضی تھاکہ جب حق واضح ہو گیا تھا تو تسلیم فرمالیتے ۔ارشاد مفترض الانقیاد حضور پر نور سیّد الانبیا ء صلو ات اللہ وسلامہ علیہ وعلیٰ       آلہ الامجا د کی طرف رجوع لاتے نہ کہ خواہی نہ خواہی بزور تحریف ایسی صحیح رجیح حدیث کو  جسکی اس قدر ائمئہ محدّثین نے یک زبان تصحیح فرمائی ۔معاذاللہ ساقط ومر دود قرار دے دیجئے ۔ اورانتقام خداومطالبئہ حضور سیّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن