دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

  فرمادیں ۔ امام اعمش نے فرمایا :

       حسبک ما حدثتک بہ فی مائۃ یوم تحدثنی بہ فی ساعۃ واحدۃ ، ما علمت انک تعمل بھٰذ ہ الاحادیث ، یا معشر الفقہاء انتم الاطبا ء ونحن الصیادلۃ ، وانت

 ایھا الرجل اخذت بکلا الطرفین ۔

                 بس کیجئے ، جو حدیثیں میں نے  آپکو سو دن میں سنائیں آپ گھڑی بھر میںمجھے سنا ئے دیتے ہیں ، مجھے معلوم نہ تھا کہ آپ ان حدیثوں میں یوں عمل کرتے ہیں  اے فقہ والو ! تم طبیب ہو اور ہم محدث لوگ عطار ہیں، اور اے ابو حنیفہ ! تم نے تو فقہ وحدیث دونوں کنارے لئے۔و

الحمد للہ ۔

         یہ تو یہ ، خود ان سے بھی بدرجہا اجل واعظم انکے استا ذ اکرم واقد م امام عامر  شعبی رضی اللہ تعالی عنہ جنہو ں نے پانچ سو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو پایا ۔ حضرت امیرالمؤمنین مولیٰ علی ، سعد بن ابی وقاص ، سعید بن زید ، ابو ہریرہ ، انس بن مالک ، عبداللہ بن عمرو ، عبد اللہ بن عباس ، عبد اللہ بن زبیر ، عمران بن حصین ، جرید بن عبد اللہ ، مغیرہ بن شعبہ ، عدی بن حاتم ، امام حسن ، اور امام حسین وغیر ہم رضی اللہ تعالیٰ عنہم بکثرت اصحاب     کرام کے شاگرد اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے استاذ ہیں ، جنکا پایۂ رفیع حدیث میں ایساتھا کہ فرماتے۔ بیس سال گزرے ہیں : کسی محدث سے کوئی حدیث میرے کان تک ایسی نہ پہونچی جسکا  علم مجھے اس

سے زائد نہ ہو  ایسے امام والا مقام بآں جلالت شان فرماتے ۔

        انا لسنا بالفقہا ء ولٰکنا سمعنا الحدیث فروینا ہ للفقہا ء من اذا علم

عمل۔

                 ہم لوگ  فقیہ و مجتہد نہیں ہیں ۔ ہمیں مطالب حدیث کی کامل سمجھ نہیں ۔ ہم    نے حدیثیں سن کر فقیہوں کے آگے روایت کر دی ہیں ۔ جو ان پر مطلع ہو کر کارروائی  کریںگے۔ نقلہ الذھبی فی تذکرۃ الحفاظ ، مگر آج کل کے نامشخٓص حضرات کو اپنی یاد وفہم ، اپنے دو حرفی نام علم پر وہ اعتماد ہے جو ابلیس لعین کو اپنی اصل آگ پر تھا ۔ کہ دو حرف رٹ کر ہر امام امت کے مقابل ’’اناخیر منہ ‘‘کی بنیٹی گھمانے کے سوا کچھ نہیں جانتے۔               ولا حول ولا قوۃ الاباللہ علی

 العظیم۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن