دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

مسائل  حلال و حرام  کہ ہر  فرد بشر انکا               محتاج ہے اور مسائل قلب یعنی فرائض قلبیہ، مثل تواضع واخلاص  وتو کل وغیرہا اور انکے طرق تحصیل ،اور محرمات  باطنیہ تکبر و ریا  اور عجب وحسد وغیرہا اور انکے معالجات  کہ ان کا تعلم بھی ہر مسلمان پر اہم فرائض سے ہے ،جسطرح بے نماز فاسق وفاجر و مرتکب کبائر ہے  یوں ہی بعینہ ریا سے نماز پڑھنے والا انھیں مصیبتو ں میں گرفتار ہے نسئل اللہ العفووالعافیۃ۔ تو صرف یہ ہی

علوم حدیث میں مراد ہیں و بس۔ غرض اس حدیث میںاسی قدر علم کی نسبت ارشاد ہے۔

                 ہاں آیات و احادیث دیگر کہ فضیلت علماء و ترغیب علم میں وارد ،وہاں ان کے سوااور علوم کثیرہ بھی مراد ہیں،جنکا تعلم فر ض کفایہ  یا واجب یا مسنون یا مستحب یا اس کے آگے کوئی درجۂ  فضیلت  وتر غیب ، اور جو  ان سے خارج ہو ہر گز آیات واحادیث میں مراد نہیں ہو سکتا ،اور انکا ضابطہ یہ ہے کہ  وہ علوم جو آدمی کو اس کے دین میں نافع ہوں خواہ اصا لتہ جیسے   فقہ وحدیث وتصوف  بے تخلیط و تفسیر قرآ  ن بے افراط وتفریط ،خواہ وساطتہ مثلا نحووصرف ومعانی وبیان فی حدذاتہا امر دینی نہیں مگر فہم قرآن و حدیث  کیلئے  وسیلہ ہیں ۔  اور فقیر غفر  اللہ تعالیٰ اس کے لئے عمدہ معیار عرض کرتا ہے مراد متکلم جیسی خود اسکے کلام  سے ظاہر ہوتی ہے دوسرے کے بیان  سے

نہیں ہو سکتی ۔

           مصطفی  صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم   جنھوں نے علم اور علما ء کے فضائل عالیہ وجلائل غالیہ ارشاد فرمائے انھیں کی حدیث میںوارد ہے کہ علماء وارث انبیا کے ہیں ،انبیا نے درم دینار ترکہ میں نہ چھو ڑے علم اپنا ورثہ چھوڑا ہے  جس نے علم پایا اس نے بڑا حصہ پایا ، بس ہرعلم میں اسی قدر دیکھ لینا  کافی ہے کہ آیا یہ وہی عظیم دولت نفیس مال ہے  جو انبیا علیہم الصلوۃ والسلام نے اپنے ترکہ میں چھوڑا،جب تو بیشک محمود اور فضائل  جلیلہ موعودہ کا مصداق اور  اسکے جاننے والے کولقب عالم و مولوی کا استحقاق ورنہ مذموم وبد ہے   ،جیسے فلسفہ ونجوم  یا لغو و فضول جیسے قافیہ و عروض یا کوئی دنیا کا کام ،جیسے نقشہ ومسا حت ،بہر حال ان فضائل کا مورد نہیں،نہ اس کے صاحب کو عالم کہہ سکیں ،ائمہ دین فرما تے ہیں :

       جو علم کلام میں مشغول رہا اس کا نام دفتر علماء سے محوہو جائے ،سبحان اللہ جب متاخرین علما کا علم کلام جسکے  اصل اصول عقا ئد سنت واسلا م  ہیں بوجہ اختلا ط فلسفہ وزیا دت مزخر فہ مذموم  ٹھہرا اور اسکا  مشتغل لقب عالم کا مستحق نہ ہوا تو خاص فلسفہ و منطق فلا سفہ ودیگر خرافات کا کیا ذکر ہے ،لہٰذ حکم شرعی ہے کہ اگر کوئی شخص علماء شہر کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن