30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۳۹۔ تاریخ دمشق لا بن عساکر، ۲/۲۰۹ ٭ اتحاف الساد ۃ للزبیدی ، ۸/۵۷۰
کشف الخفا للعجلونی، ۲/ ۵۰۸ ٭ الدرراالمنتثرۃ للسیوطی، ۱۸۰
۱۴۰۔ السنن لا بن ماجۃ ، الشہادۃ ۱/ ۱۷۳ ٭ الترغیب والترھیب للمنذری، ۳/۱۲۱
۱۴۱۔الجامع للترمذی ، الشہادات ۲/ ۵۴ ٭ الترغیب والترہیب للمنذری، ۳/ ۱۲۱
بِاللّٰہِ، وَ عُقُوْقُ الْوَالِدَیْنِ، وَشَھَادَۃُ الزُّوْرِ أوْ قَوْلُ الزُّوْرِ ، قال: فما زال رسول اللہ
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یقولہا حتی قلنا:لیتہ سکت ۔
حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں نہ بتادوں ، صحابۂ کرام نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیوں نہیں ـ۔ سرکا ر نے ارشاد فرمایا : اللہ کے ساتھ شرک ، والدین کی نافرمانی ،اور جھوٹی گواہی یا جھوٹی بات بڑے بڑے گناہ ہیں ۔ راوی کہتے ہیں :سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اسی طرح مسلسل فرماتے رہے یہا ںتک کہ ( خوف زدہ ہوکر ) ہم
کہنے لگے : کاش سرکار خاموش ہو جاتے ۔ فتاویٰ رضویہ ۵/۱۳۴
(۳ ) جھوٹا گواہ جہنمی ہے
۱۴۲۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماقال: قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : لَنْ تَزُوْلَ قَدَ مَاشَاہِدِ الزُّوْرِ حَتّی یُوجِبَ لہٗ النَّارِ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جھوٹی گواہی دینے والا اپنے پائوں ہٹانے نہیںپاتا کہ اللہ تعالیٰ اسکے
لئے جہنم واجب کر دیتا ہے۔ فتاویٰ رضویہ ۵/۱۳۴
( ۴) گناہ وہ ہے جو دل میں کھٹکے
۱۴۳۔عن النواس بن سمعان الأنصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : ألْاِثْمُ مَاحَاکَ فِی صَدْرِکَ۔
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع