دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

عمرو  بن العاص و غیرہم رضوا ن اللہ تعالیٰ علیہم انہیں ملے  اور خبردی کہ شام میں وبا ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کا بیان ہے کہ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا : مہاجرین اولین کو میرے پاس بلا کر لائو ۔ چنانچہ انہیں بلا کر لایا گیا ۔ آپ نے ان سے مشورہ لیا اور بتایا  کہ سر زمین شام میں وبا ہے ۔ یہ سن کر لوگوں میں اختلاف واقع  ہوگیا ۔ بعض حضرات کا کہنا تھا: کہ ہم ایک کام کیلئے نکلے ہیں اور اسے انجام  دیئے بغیر لوٹنا مناسب نہیں جبکہ بعض حضرات کی رائے یہ تھی کہ آپ کے ساتھ منتخب افراد اوررسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اصحاب ہیں ۔ لہذا مناسب نہیں کہ اس وبا کی طرف  پیش قدمی کی جائے، آپ نے فرمایا: میرے پاس سے چلے جائو ، پھر فرمایا: انصار کو بلائو، میں انہیں بلا کر لایا۔ چنانچہ آپ نے ان سے مشورہ کیا تو وہ بھی مہاجرین کے راستہ پر چلے ، ا ن میں بھی اسی طرح اختلاف ہوگیا جس طرح مہاجرین میں ہوا تھا ۔ آپ نے فرمایا: میرے پاس سے چلے جائو ۔ پھر فرمایا: میرے لئے ان اکابر قریش کو بلا ئو جنہوں نے فتح مکہ کیلئے ہجرت کی ، انہیں بلا یا گیا تو ان میں سے دو آدمیوں نے بھی اختلاف نہ کیا ، بلکہ متفقہ طورپر کہا: کہ ہماری رائے میں لوگوں کو لے کر لوٹنا چائیے اور اس بلا کی طرف پیش قدمی کرنا صحیح نہیں۔ چنانچہ امیر المؤمنین نے منادی کر ادی کہ کل میں واپسی کیلئے سوار ہوجائونگا ۔ حضرت ابو عبید ہ نے کہا: کیا خدا کی تقدیر سے بھاگ رہے ہیں ؟ حضرت عمر فاروق اعظم   رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: کاش تمہارے سوا یہ بات کسی اور نے کہی ہوتی ۔ (یعنی تمہارے علم و فضل سے یہ بعید ہے ) ہاں ہم اللہ کی تقدیر سے اللہ کی تقدیر ہی کی طرف بھاگ رہے ہیں ، بھلا بتائوتو تمہارے پاس کچھ اونٹ ہوں ،انہیں لیکر کسی وادی میں اترو جس کے دو کنارے ہوں ،ایک سر سبز دوسرا خشک ، تو کیا یہ بات نہیں ہے کہ تم شاداب میں چرائوگے تو خدا کی تقدیر سے ،اور خشک میںچرائوگے تو خدا کی تقدیر سے ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں : اتنے میں حضرت  عبد الرحمن  بن عوف  رضی اللہ تعالی عنہ تشریف لے آئے جو اپنی کسی ضرورت سے تشریف لے گئے تھے۔ ارشاد فرمایا: مجھے اس سلسلہ میں ایک حدیث یادہے جو حضور اقدس  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی، کہ جب  تم کسی جگہ وبائی بیماری طاعون وغیرہ کی  خبر سنو تو وہاں نہ جائو، اور جہاں تم ہو وہاں ہی وبا آجائے تو پھر وہا ںسے راہ فرار اختیار نہ کرو ۔ راوی کہتے ہیں : یہ حدیث سن کر حضرت فاروق اعظم  رضی اللہ تعالی عنہ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور واپس تشریف

لائے ۔ ۱۲م

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن