30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فَأمَّا مَنْ أعْطٰی وَ اتَّقٰی وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰی ألْآیَۃ ۔
فتاوی رضویہ ۱۱/۱۷۵
امیر المؤمنین مولی المسلمین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ حضور نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ایک جنازہ میں تشریف فرماتھے، آپ نے ایک لکڑی اٹھا کر زمین کریدنا شروع کی ،پھر فر مایا : تم میں سے ہر ایک کا ٹھکانا جہنم اور جنت میں لکھ دیا گیا ہے ۔ صحابہ کرام نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! تو کیا ہم اپنی تقدیر پر بھروسہ کر کے عمل کرنا نہ چھوڑ دیں ؟ ایک روایت میں ہے ، جو نیک لوگوں میں ہے وہ عنقریب نیک لوگوں میں ہو جائے گا اور جو بد بختوں میں ہے وہ ان میں سے ہو جائے گا ، فرمایا : عمل کرو کہ ہر ایک کیلئے و ہ آسان ہے جس کیلئے وہ پیدا کیا گیا ہے ، تو جو نیک بخت ہے اس کیلئے نیک بختوں کا کام آسان ہو جاتا ہے ۔ اور جو بد بخت ہے اس کیلئے بد بختوں کا عمل آسان ہو جاتا ہے ۔ پھر یہ آیت کریمہ تلاوت
فرمائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۳۵۔ الجامع الصحیح للبخاری ۲/۷۳۷ ٭ الصحیح لمسلم ، القدر ، ۲/۳۳۳
الجامع للترمذی، القدر ۲ /۳۶ ٭ السنن لابی داؤد ، السنۃ ۱۶ ، القدر ، ۲/۶۴۵
المعجم الکبیر للطبرانی، ۴/ ۲۸۰ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۲/۱۹۷
فتح الباری للعسقلانی، ۸/۷۰۸ ٭ تاریخ بغداد للخطیب، ۱۱/۱۱۰
التفسیر للبغوی، ۳/۲۵۳ ٭ الدر المنثور للسیوطی، ۶/۱۳۹
کنز العمال للمتقی، ۱۵۵۲، ۱/۳۴۲ ٭ التمہید لابن عبد البر، ۶/۸
تو وہ جس نے اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کیا ، اللہ تعالیٰ سے ڈرا، اور اچھی طرح
تصدیق کی۔ الآیہ ۔
(۶)تدبیر تقدیر سے ہے
۱۳۶۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ألدَّوَائُ مِنَ الْقَدْرِ یَنْفَعُ مَنْ یَّشَائُ لِمَا یَشَائُ ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع