30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوتا ، پھر اسکے پر کو دیکھا جاتا ہے تو اس پر بھی کوئی علامت نہیں ہوتی، شکار کے گوبر اور خون سے تیر کا کوئی حصہ آلودہ نہیں ہوتا ۔ (یعنی نہایت تیزی سے تیر صاف نکل جاتا ہے اسی طرح یہ لوگ بھی دین سے صاف نکل جائیں گے )انکی نشانی یہ ہوگی کہ ان میں سے ایک شخص سیاہ رنگ کا ہوگا جس کے ایک بازو پر عورت کے پستان کی طرح غدود ہوگا جو چلنے کی حالت میں ہلتا ہوگا ، ان لوگوں کا خروج اس وقت ہوگا جب لوگوں میں اختلاف و افتراق ہوگا ۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضور سے یہ حدیث سنی ،اور اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت مولی
علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم نے ان سے قتال فرمایاا ور میں انکے ساتھ تھا ۔ حضرت علی نے اس آدمی کو تلاش کرنے کا حکم دیا، جب لایا گیا تو اس میں وہ تمام نشانیاں موجود تھیں جو حضور سید عالم
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے بیان فرمائی تھیں ۔ ۱۲م
]۱[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ہاں واقعی یہ لوگ وہابیہ نجدیہ دیوبندیہ وغیرمقلدین ان پر انے خوارج کے ٹھیک ٹھیک بقیہ و یاد گار ہیں ۔ وہی مسئلے، وہی دعوے ،وہی انداز ، وہی وطیرے ۔خارجیوں کا داب تھا کہ اپنا ظاہر اس قدرمتشرع بناتے کہ عوام مسلمین انہیں نہایت پابند شرع جانتے۔ پھر بات بات پر عمل
بالقرآ ن کا دعوی ،عجب دام در سبزہ تھا ، اور مسلک وہی کہ ہم مسلمان ہیں باقی سب مشرک ۔
یہ ہی رنگ ان حضرات کے ہیں ، آپ موحد اور سب مشرکین ،آپ محمدی اور سب بددین ،آپ عامل بالقرآن و الحدیث اور سب چنیں و چناں بزم خبیث ۔پھر انکے اکثر مکلبین ظاہری پابند شرع میں بھی خوارج سے کیاکم ہیں ۔ اہل سنت کا ن کھول کر سن لیں کہ دھوکے کی ٹٹی
میں شکار نہ ہوجائیں ۔
پھر شان خدا کہ ان مذہبی باتوں میں خارجیوں کے قدم بقدم ہونا درکنار خارجی بالائی باتوں میں بھی بالکل یک رنگی ہے ۔ انہیں ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں ہے ۔
۱۲۳ ۔ عن أبی سعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم قال : یَخْرُجُ نَاسٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ وَ یَقْرَؤنَ الْقُرْآنَ، لَا یُجَاوِزُ تَرَاقِیْہِمْ ، یَمْرُقْوْنَ مِنَ الدِّیْنِ کَمَا یَمْرُقْ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ ، ثُمَّ لاَ یَعُوْدُ وْنَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع