30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پانی منگا کر بنفس نفیس انہیں دھودیا۔اور بنانے والوں کو قاتل اللہ فرمایا ۔ اللہ انہیں قتل کرے ۔ اقول وباللہ التوفیق :یہاں ایک نکتہ بدیعہ ہے جس پر تنبیہ لازم ،یہاں چار صورتیں ہیں ۔
اول: تصویر کی توہین ۔مثلا فرش پا انداز میں ہونا کہ اس پر چلیں ۔ پائوںرکھیں ،یہ جائز ہے اور مانع ملائکہ نہیں ۔اگر چہ بنانا اور بنوانا ایسی تصویروں کا حرام ہے ۔ کما فی الحلیہ والبحر
وغیرہا ۔
دوم: جس چیز میں تصویر ہو اسے بلا اہانت رکھنا مگر وہ ترک اہانت بوجہ تصویر نہ ہوبلکہ اورسبب سے ، جیسے روپے کو سنبھال کر رکھنا ،زمین پر پھینک نہ دینا۔ کہ یہ بوجہ تصویر نہیں بلکہ بہ سبب مال ہے ۔ اگر سکہ میں تصویر نہ ہوتی جب بھی وہ ایسی ہی احتیاط سے رکھا جاتا ، یہ بحال ضرورت جائز ہے ۔ جس طرح روپے میں کہ تکریم تصویر مقصود نہیں اور بے تصویر کے یہاں چلتا نہیں اور اس سے تصویر مٹائیں تو چلے گا نہیں ۔ الضرورات تبیح المحظورات یونہی اسٹامپ کی تصویریں اور ڈاک کے ٹکٹ کہ اگر انکی تصویر ایسی چھوٹی نہ ہوں کہ زمین پررکھ کر کھڑے ہو کر دیکھنے سے تفصیل اعضا ء ظاہر نہ ہو، جیسے اشرفی مہر۔اسکے رکھنے کا ویسے ہی جواز ہے کہ اسکی تصویریں ایسی ہی چھوٹی ہیں ۔ اور بلا ضرورت داخل کر اہت کہ اگر چہ ترک اہانت دوسری وجہ سے ہے مگر لازم تو تصویرکی نسبت بھی آیا۔ حالانکہ ہمیں اسکی اہانت کا حکم ہے ۔ تو ترک اہانت میں ترک حکم ہے اور ضرورت نہیں کہ حکم جواز لائے، چاقو وغیرہا پر جو تصویریں ہوتی ہیں و ہ اسی حکم میں داخل ہیں ۔ اگر بڑی ہیں تو انہیں مٹادے یا کاغذ وغیرہ لگادے ورنہ مکروہ ہے۔ یہ بھی اس وقت کہ رکھنے والے کو اس شیٔ سے کام ہوتصویر مقصود نہ ہو ورنہ صورت سوم میں
داخل ہوگا ۔
سوم: ترک اہانت بوجہ تصویر ہی ہو مگر تصویر کی خاص تعظیم مقصود نہ ہو جیسے جہال زینت و آرائش کے خیال سے دیواروں پر تصویریں لگاتے ہیں یہ حرام ہے اور مانع ملائکہ علیہم الصلوۃ
والسلام ہے کہ خود صورت ہی کا اکرام مقصود ہوا اگرچہ اسے معظم و قابل احترام نہ جا نا۔
چہارم: صرف ترک اہانت نہ ہو بلکہ بالقصد تصویر کی عظمت و حرمت کرنااسے معظم دینی سمجھنا ،اسے تعظیما بوسہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع