30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
]۵[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ان کا میلا دیکھنے کیلئے جانا مطلقا ناجائز ہے، اگر انکا مذہبی میلا ہے جس میں وہ اپنا کفر و شرک کریں گے ،کفر کی آوازوں سے چلائیںگے جب تو ظاہر ہے اور یہ صورت سخت حرام منجملۂ کبائر ہے پھر بھی کفر نہیں ،اگر کفری باتوں سے نا فر ہے۔ ہاں معاذ اللہ ، ان میں سے کسی با ت کو پسند کر ے یا ہلکا تو آپ ہی کافر ہے ۔ اس صورت میں عورت نکاح سے نکل جائے گی اور یہ اسلام سے ۔ ورنہ فاسق ہے اور فسق سے نکاح نہیں جاتا ۔ پھر بھی وعید شدید ہے اور کفریات کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۹۷۔ المطالب العالیۃ لابن حجر ، ۱۶۰۵ ٭ نصب الرایۃ للزیلعی ۴/۳۴۶
اتحاف السادۃ للزیلعی، ۶/۱۲۶ ٭ کنز العمال للمتقی، ۲۴۷۳۵، ۹/۲۲
کشف الخفاء للعجلونی، ۲/۳۷۸ ٭ السنۃ لابن ابی عاصم ، ۲/۶۲۷
۹۸۔ کنز العمال للمتقی، ۴۶۸۱ ۲، ۹/۱۰ ٭ تاریخ بغداد للخطیب، ۱۰/۴۱
السنۃ لابن ابی عاصم ، ۲/۶۲۷ ٭
تماشا بنانا ضلال بعید۔
اور اگر مذہبی میلا نہیں،لہو و لعب کا ہے جب بھی نا ممکن کہ منکرات و قبائح سے خالی ہو،
اور منکرات کا تماشا بنانا جائز نہیں ۔شعبد ہ باز بھان متی بازیگر کے افعال حرام ہیں اور اسکا تماشہ دیکھنا بھی حرام ہے کہ حرام کو تماشہ بنانا حرام ہے ، خصوصا اگر کافروں کی کسی شیطانی خرافات کو
اچھا جاناتو آفت اشد ہے اور اس وقت تجدید اسلام و تجدید نکاح کا حکم کیا جائیگا۔
اور اگر تجارت کیلئے جائے تو اگر میلا انکے کفر و شرک کا ہے جانا ناجائز و ممنوع ہے کہ اب وہ جگہ ان کا معبد ہے اور معبد کفار میںجانا گنا ہ، اور اگر لہوو لعب کا ہے اور خود اس سے بچے ،نہ اس میں شریک ہو ،نہ اسے دیکھے ،نہ وہ چیزیںبیچے جوان کے لہوو لعب ممنوع کی ہوں تو جائز ہے پھر بھی مناسب نہیں ،کہ ان کا مجمع ہر وقت محل لعنت ہے ، تو اس سے دوری ہی میںخیر و سلامت
ہے ۔ لہذا علماء نے فرمایا: کہ انکے محلہ میں ہو کر نکلے تو جلد لمکتا جائے۔
اور اگر خود شریک ہو یا تماشہ دیکھے یا انکے لہو ولعب ممنوع کی چیزیں بیچے تو آپ ہی گنا ہ
و ناجائز ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع