30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدثنا ابو کریب و یعقوب بن ابراہیم قالا:حدثنا ہشیم ،اخبرنا العوام
حوشب عن الازہر بن راشد عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہم ۔
اس سند میں ابوکریب سے عوام بن حوشب تک سب اجلۂ مشاہیر ثقہ عدول رجال جملہ صحاح ستہ سے ہیں ۔ اور ازہربن راشد رجال سنن نسائی و تابعین سے ہیں ۔ان پر کسی امام معتمد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۹۶۔ المسند لاحمد بن حنبل ۳/ ۹۹ ٭ الدر المنثور للسیوطی، ۲/۶۶
التاریخ الکبیر للبخاری، ۱/۴۵۵ ٭ کنز العمال للمتقی، ۴۳۷۵۹، ۱۶/ ۲۱
سے کوئی جرح ثابت نہیں ۔ ابن معین نے جس ازہربن راشد کی تضعیف کی ہے وہ کاہلی ہیں
نہ کہ بصری ۔ ان دونوں میں خود یحیی بن معین نے فرق واضح کیا ہے ۔
حافظ مزی نے تہذیب میں اور حافظ عسقلانی نے تقریب میں ایسا ہی کہا: اور ازدی ، کا یہ کہنا کہ یہ منکر الحدیث ہیں ،تو اس سلسلہ میں عرض ہے: کہ ازدی خود مجروح ہیں اور راویان حدیث پر بلا وجہ جرح کر نے میں مشہور و معروف ہیںنیز ازدی کا منکر الحدیث کہنا یہ جرح مبہم
ہے مفسر نہیں اور ہمارے یہاں اسکا اعتبار نہیں ۔
اور یہ کہنا ہے کہ ان سے راوی صرف عوام بن حوشب ہیں جسکی بنا پر تقریب میں حسب
اصطلاح محدثین مجہول کہا: لیکن ہمارے یہا ںااصلا ًجرح نہیں ۔ خصوصا ًتابعین میں ۔
مسلم الثبوت میں ہے
لا جرح بان لہ راویا و احدا و ہو مجہول العین ۔
یہ کوئی جرح کی بات نہیں کہ اس سے ایک ہی شخص نے روایت کی ،اسکو مجہول العین
کہتے ہیں ۔
فواتح الرحموت میں ہے
وقیل لا یقبل عندالمحدثین و ہو تحکم ۔
اور بعض نے کہا: ایسا راوی محدثین کے نزدیک مقبول نہیں اور یہ نری زبردستی ہے ۔
فصول البدائع میں ہے ۔
العدالۃ فیما بین رواۃ الحدیث ہی الاصل ببرکتہ و ہو الغالب بینہم فی الواقع کما نشاہدہ، فلذا قبلنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع