30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآن عظیم تمہیں عطا فرمادی ۔اسکے بعد تم کو کسی لکچر یا ندا کی کیا حاجت ہے ۔
لکچر والے جو کسی کتاب دینی کانا م نہیں لیتے کس گنتی شمار میں ہیں ۔یہ کتاب والے دل میں خوب جانتے ہیں کہ قرآن حق ہے ۔تعصب کی پٹی آنکھوں پر بندھی ہے کہ ہٹ دھرمی سے مکر جاتے ہیں ۔تو تجھے کیوں شک ہوا کہ تو انکی سننا چاہے ۔ تیرے رب کا کلام صدق و عدل میں بھرپور ہے ۔ کل تک جو تجھے اس پر کامل یقین تھا آج کیا اس میں فرق آیا کہ اس پر اعتراض سنا چاہتاہے ۔کیا خدا کی باتیں کوئی بدل سکتا ہے۔یہ نہ سمجھنا کہ میرا کوئی مقال کوئی خیال خدا سے
چھپ رہے گا ۔ وہ سنتا جانتا ہے ۔
دیکھ!اگر تو نے انکی سنی تووہ تجھے خدا کی راہ سے بہکادیں گے ۔ یہ خیال کرتا ہے کہ انکا علم دیکھوں انکا علم کہاں تک ہے ۔ یہ کیا کہتے ہیںارے انکے پاس علم کہاں ۔ وہ تو اپنے اوہا م
کے پیچھے لگے ہیں اور نری اٹکلیں دوڑاتے ہیں ۔جنکا تھل نہ بیڑا۔
جب اللہ تعالیٰ واحد قہار کی گواہی ہیکہ ان کے پاس نری مہمل اٹکلوں کے سواکچھ نہیں تو انکے سننے کے کیا معنی ۔ سننے سے پہلے وہی کہہ دے جو تیرے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایاکہ :’’ کذبت‘‘ شیطان تو جھوٹا ہے اور اس گھمنڈمیں نہ رہنا کہ مجھے کیا گمراہ کریں گے میںتو راہ پر ہوں ۔تیرا رب خوب جانتاہے کہ کون اسکی راہ سے بہکے گا اور کون راہ پر ہے ۔تو پورا
راہ پر ہوتا تو بے راہوں کی سننے ہی کیوں جاتا ۔
حالانکہ تیرا رب فرماچکا۔
ذَرْہُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ ۔چھوڑ دے انہیں اور انکے بہتانوں کو
تیرے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماچکے ۔
ایاکم وا یاہم ۔ ان سے دور رہو اور انکو اپنے سے دور رکھو۔
فتاوی رضویہ جدید ۱/۷۸۳
(۱۱) آئندہ گذشتہ سے بد تر ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع