30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسے پسند کریں اور جو کچھ ناپاکیاں و ہ کر رہے ہیں یہ بھی کرنے لگیں ۔
دیکھو!انکی باتوں کی طرف کان لگانا ان کا کام بتایا جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے،اور اسکا نتیجہ یہ فرمایا کہ وہ ملعون باتیں ان پر اثر کر جائیں اور یہ بھی ان جیسے ہوجائیں ۔ والعیاذ
باللہ تعالیٰ ۔
لوگ اپنی جہالت سے گمان کرتے ہیں ہم اپنے دل سے مسلمان ہیں ہم پر انکا کیا اثر
ہوگا حالانکہ حدیث شریف میںاس طرح کے دجالوں سے دور بھاگنے کی تعلیم گذر چکی ۔
اور سنئے ! اسکے بعد کی آیات میں فرماتا ہے ۔
أفَغَیْرَ اللّٰہِ أبْتَغِی حَکَماً وَّ ہُوَ الذِّیْ أنْزَلَ اِلَیْکُمْ الْکِتٰبَ مُفَصَّلًا وَّ الذِّیْنَ آتَیْنٰہُمْ الْکِتٰبَ یَعْلَمُوْنَ اَنّہٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّکَ بِالْحَقِّ فَلاَ تَکُوْنَنَّ مِنْ الْمُمْتَرِیْنَ ۔ وَ تَمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ صِدْقاً وَّ عَدْلاً، لاَمُبْدِّلَ لِکَلِمٰتِہٖ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۔وَ اِنْ تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فِی الْأرْضِ یُضِلُّوْکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اِنْ یَّتَبِعُوْنَ اِلاّ الظَّنَّ وَ اِنْ ہُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ ۔ اِنَّ
رَبَّکَ ہُوَ أعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِہٖ وَ ہُوَ أعْلَمُ بِالْمُہْتَدِیْنَ ۔
تو کیا اللہ کے سوا کوئی اور فیصلہ کرنے والا ڈھونڈوں حالانکہ اس نے مفصل کتاب تمہاری طرف اتاری ، اور اہل کتاب خوب جانتے ہیں کہ وہ تیرے رب کے پاس سے حق
کیساتھ اتری تو خبردار! تو شک نہ کرنا ۔
اور تیرے رب کی بات سچ اور انصاف میں کامل ہے کوئی اسکی باتوں کا بدلنے والا نہیں
اور وہ شنوااور دانا ہے ۔
اور زمین والوں میں زیادہ وہ ہیں کہ تو انکی پیروی کرے تو وہ تجھے خدا کی راہ سے
بہکادیں ۔وہ تو گمان کے پیرو ہیں اور نری اٹکلیں دوڑاتے ہیں ۔
بیشک تیرارب خوب جانتا ہے کہ کون اسکی راہ سے بہکے گا اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت
پانیوالوں کو ۔
یہ تمام آیات کریمہ انہیں مطالب کے سلسلہ ٔبیان میں ہیں ۔ گویا ارشاد ہوتا ہے :تم جوان شیطان آدمیوں کی باتیں سننے جائو کیا تمہیں تلاش ہے کہ دیکھیں اس مذہبی اختلاف میں یہ منادی یا لکچرار کیا فیصلہ کرتا ہے ؟ارے خدا سے بہتر فیصلہ کس کا ہے ،اس نے مفصل کتاب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع