دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

پاک میں ہیکہ ’’ جب شیطان  وسوسہ ڈالے اتنا کہہ کر الگ ہوجائو کہ تو جھوٹا ہے۔‘‘دونوں قسم کے شیطانوں کا علاج فرمادیا ۔شیطان آدمی ہو خواہ جن اسکا قابو اسی وقت تک چلتا ہے جب تک اسکی سنیئے ۔اور تنکا ٹوڑ کر ہاتھ پر رکھدیجئے کہ تو جھوٹا

ہے خبیث اپنا سامنہ لیکر رہ جاتاہے ۔

                    آج کل ہمارے  عوام بھائیوں کی سخت جہالت یہ ہے کہ کسی آریہ نے اشتہار  دیا کہ اسلام کے فلاں مضمون کے رد میں فلاں وقت میں لکچر دیا جائیگا ۔یہ سننے کیلئے دوڑے چلے جاتے ہیں ۔ کسی پادری نے اعلان کیاکہ نصرانیت کے فلاں مضمون کے ثبوت میں فلاں وقت ندا ہوگی 

یہ سننے کیلئے دوڑے چلے جاتے ہیں 

       بھائیو! تم اپنے نفع و نقصان کو زیادہ جانتے ہو ،یا تمہار ا رب  عزوجل اور تمہارے نبی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ؟ انکا حکم تو یہ ہے کہ شیطان تمہارے پاس وسوسہ  ڈالنے آئے تو سیدھا جواب دیدو کہ تو جھوٹا ہے ۔نہ یہ کہ تم آپ آپ دوڑ دوڑ کر انکے پاس جائو اور اپنے رب عزوجل،

اپنے قرآن، اپنے نبی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کی شان میں کلمات  ملعونہ سنو۔

                   یہ آیت جو ابھی  تلاوت  ہوئی اسی کا تتمہ اور اسکے متصل کی آیات کریمہ تلاوت کرتے جائو دیکھو قرآن کریم  تمہاری اس حرکت کی کیسی کیسی شناعتیں بتاتا اور ان ناپاک لکچروں ندائوں

کی نسبت تمہیں کیا کیا ہدایت فرماتا ہے ۔ آیت کریمہ مذکورہ کے تتمہ میں ارشاد ہوتا ہے ۔

                 وَ لَوْ شَائَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوْہٗ فَذَرْہُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ ۔

                 اور تیرا رب چاہتا تو وہ یہ دھوکے بناوٹ کی باتیں نہ بناتے پھرتے،تو تو انہیں اور انکے

بہتانوں کو یک لخت چھوڑ دے ۔

                 دیکھو! انہیں اور انکی  باتوں کو چھوڑنیکا حکم فرمایا : یاانکے پاس سننے کیلئے دوڑنے کا ۔

                 اور سنئے !اسکے بعد کی آیت میں  فرماتا ہے ۔

       وَ لِتَصْغیٰ اِلَیْہِ أفْئِدَۃُ الذِّیْنَ لاَ یُؤمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ وَ لِیَرْضَوْہٗ وَ لِیَقْتَرِفُوا مَاہُمْ

مُقْتَرِفُوْنَ ۔

               اور اس لئے کہ ان کے دل  اسکی طرف کان لگائیں جنہیں آخرت پر ایمان نہیں اور

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن