30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۷۸۔ الصحیح لمسلم ، المقدمۃ ، ۱/۱۰ ٭ کنز العمال للمتقی ، ۲۹۰۲۴ ، ۱۰/۱۹۴
مشکل الآثار للطحاوی، ۴/۲۰۴ ٭ مشکوۃ المصابیح ، ۱۵۴
۷۹۔ المسند لاحمد بن حنبل ، ۵/۱۷۸ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۸/۳۱۹
الدرا لمنثور للسیوطی، ۳/۳۹ ٭ مجمع الزوائد للہیثمی، ۱/۱۶۰
التفسیر لابن کثیر، ۳/۳۱۲ ٭
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابو ذر ! اللہ کی پناہ چاہو انسانوں اور جنات کے شیطانوں سے ، میں نے عرض
کی: یا رسول اللہ ! کیا انسانوں میں سے بھی شیطان ہوتے ہیں ؟ فرمایا : ہاں ۔ فتاوی رضویہ جدید ۱/۷۸۰
]۳[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ہمارے حضور پر نور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو جوامع الکلم عطا فرمائے گئے مختصر لفظ فرمائیں اور معانی ٔ کثیرہ پر مشتمل ہوں ۔شیطان دو قسم ہیں۔
(۱)شیاطین الجن ،کہ ابلیس لعین اور اسکی اولاد ملاعین ہیں ۔اعاذنااللہ تعالیٰ والمسلمین
من شرہم و شر الشیاطین اجمعین ۔
اے اللہ ! ہم کو اور تمام مسلمانوں کو انکے شر اور تمام شیاطین کے شر سے پناہ دے۔
(۲) شیاطین الانس،کہ کفار و مبتدعین کے داعی و منادی ہیں ۔ لعنہم اللہ و خذلہم اللہ ابدا ونصرنا علیہم نصرا مؤبدا ۔آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
اجمعین ۔ آمین
ہمارا رب عزوجل فرماتا ہے
وَ کَذٰلِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا شَیَاطِیْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ یُوْحِی بَعْضُہُمْ اِلیٰ
بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا۔
یونہی ہم نے ہر نبی کا دشمن کیا شیطان آدمیوں اور شیطان جنوں کو ،آپس میں
ایک دوسرے کے دل میں بناوٹ کی بات ڈالتے ہیں وھوکا دینے کیلئے ائمہ دین فرمایا کرتے : شیطان آدمی شیطان جن سے زیادہ سخت ہوتا ہے۔آیت کریمہ میں ’’ شیاطین الانس ‘‘ کی تقدیم بھی اسی طرف مشیر، ایک حدیث
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع