دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       واقعہ یوں ہے کہ جس وقت سے جعلی حدیثیں ظاہر ہوناشروع ہوئیں اسی وقت سے محدثین ،ائمہ مجتہدین اورفقہائے عظام نے اپنی تما م تر کوششیں اس چیز پربھی مرکوز رکھیںکہ یہ گندانالہ اسلامی قوانین کے سوتوں میںنفوذ نہ کرنے پائے ۔ویسے توہرطرح کی احادیث کی چھان بین شروع ہوئی لیکن وہ احادیث خصوصی توجہ کامرکز بنیں جن سے عقائدشرعیہ ا صلیہ  اوراحکام فرعیہ فقہیہ متعلق تھے ۔اسلامی عدالتوں کے قاضی بھی اس معاملہ میں کسی طرح کی

فروگذاشت سے کام نہیں لیتے تھے بلکہ سخت چوکنے رہتے تھے۔

       شبہ ۲۔جھوٹی حدیثیں خود محمدرسول اللہ   صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانہ میں ظاہر ہونا

شروع ہوگئی تھیں ۔

       جواب۔ یہ شبہ بھی پادرہواہے ۔یوں توگھر بیٹھے خیالی پلائو کوئی بھی پکا سکتاہے لیکن اس سے حقیقت نہیں بدلتی ۔اس دورپرآشوب میں ایک آزاد خیال شخص کیاکچھ نہیں کہہ سکتا جبکہ واقعی اورحقیقی چیزوں کا منہ چڑانے میں اس خیرالقرون میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھارکھی گئی ۔کہنے والوں نے تو یہ بھی کہاتھا کہ یہ قرآن کلام الہی نہیں بلکہ محمد( صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم) کااپنا کلا م ہے۔عقل وخرد سے کام لینا سب کو نصیب نہیں ہوتا ۔

       قابل غور ہے یہ بات کہ جب وہ صحابہ کرام جنکا عشق رسول اس نہایت کوپہونچاہواتھا کہ مجلس رسول میں بیٹھکر ادب رسول کا لحاظ اس حدتک کرتے کہ ان کا سکوت وجمود سراٹھا نے تک کی اجازت نہ دیتا اورایسا محسوس کیاجاتا گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں ،وہ مقدس جماعت کبھی ایساکرسکتی تھی کہ عمداً حضور   صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب

کردے ۔جبکہ دوسری طرف انہوں نے یہ فرمان واجب الاذعان سن رکھا تھاکہ :۔

       ومن کذب علی متعمدافلیتبواٗ مقعدہ من النار (۲۹)

        جس نے عمداً مجھ پر جھوٹ باندھا اس نے اپنا ٹھکا ناجہنم میں بنایا۔

       یہ ہی وجہ تھی کہ بہت صحابہ کرام نہایت احتیاط سے کام لیتے اوراحادیث کی روایت میں محتاط رویہ اپناتے ،حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو روایت حدیث کے وقت بہت مواقع پر لرزہ براندام ہوجاتے کہ مباداہم سے کوئی لغزش ہوجائے ،آپ مکثرین صحابہ کرام میں شمار نہیں کئے گئے حالانکہ اولین سابقین میں ہیں ،سفر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن