دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

ثابت کرنے کیلئے مؤسس اسلام کا سہارا لیتے تھے اورکس طرح انہوں نے ایسی باتوں کو اپنے رسول ( صلی اللہ  تعالیٰ علیہ

وسلم ) کی طرف منسوب کیا جو انکے موقف کی حمایت کرتی تھیں ۔(۲۷)

        مزید لکھتے ہیں ۔

       گولڈزیہر نے حدیث پاک کے متعلق جوزہر افشانیاں کی ہیں ان کا خلاصہ ڈاکٹر محمود

حمدی زقزوق نے مصطفی السباعی کے حوالے سے ان الفاط میں پیش کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۶۔    ضیا ء النبی                  ۷/۱۹

۲۷۔    ضیاء  النبی                   ۷/۱۸

       اس طرح اموی دور میں جب امویوں اور علمائے صالحین کے درمیان نزاع نے

شدت اختیار کی تواحادیث گڑھنے کا کام ہیبت ناک سرعت سے مکمل ہوا ۔ فسق وارتداد کا مقابلہ کرنے کیلئے  علماء نے ایسی احادیث گڑھنی شروع کردیں جو اس مقصد میں انکی مدد کرسکتی تھیں۔ اسی زمانہ میں اموی حکومت نے بھی علماء کے مقابلے میں یہ کام شروع کردیا ، وہ خود بھی احادیث گڑھتی اورلوگوں کو بھی ایسی احادیث گڑھنے کی دعوت دیتی جو حکومتی نقطہ نظر کے موافق ہوں۔ حکومت نے بعض ایسے علماء کی پشت پناہی بھی کی جواحادیث گڑھنے میں حکومت کاساتھ دیتے تھے ،  احادیث گڑھنے کا معاملہ سیاسی مسائل تک محدود نہ رہا بلکہ آگے بڑھکر دینی معاملات اورعبادات میں  بھی داخل ہوگیا اور کسی شہر کے لوگ جن باتوں کو اپنے خیال کے مطابق نہیں سمجھتے تھے انکے خلاف حدیثیں گڑھ لیتے تھے ،احادیث گڑھنے کا یہ کام دوسری صدی ہجری میں

بھی جاری رہا۔(۲۸)

       ان اقتباسات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ انکا ر حدیث  سے متعلق کیسا خطرناک منصوبہ تیار کیا گیا اور پھر اسکو علی الاطلاق مسلمانوں کی ہواوہوس ،نفس پرستی اور جاہ طلبی کے نتیجہ میں رونما ہونے والاایک افسانہ بناکر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جبکہ سلاطین اسلام کی طرف جعلی احادیث کی نسبت تاریخ اسلام سے ناواقفی کا نتیجہ ہے ۔تفصیل آگے ملاحظہ

کریں ۔ 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن