30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۷۔ ساتویںباب میں احادیث سے طرق استدلال میں امام احمد رضا کی خدمات کا جائزہ لیا ہے۔
۸۔ آٹھویں باب میں تعدیل و تجریح اور اسماء الرجال میں خدمات کا ذکر کیا ہے ۔
۹۔ نویں باب میں علوم حدیث میں اما م احمد رضا کی تحریرات کا تحقیقی جائزہ لیا ہے ۔
۱۰۔ دسواں باب مأخذ و مراجع کیلئے مخصوص ہے جن کی تعداد آٹھ سو سے زیادہ ہے ۔
امام احمد رضا علیہ الرحمہ پر کام آگے بڑھ رہا ہے ۔ نومبر ۲۰۰۰ء میں ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا ، اسلام آباد کے زیر اہتمام امام احمد رضا کا نفرنس منعقد ہوئی ، اس کانفرنس میں محی الدین غزنوی اسلامی یونیورسٹی( تراڑ خیل ، آزاد کشمیر ) کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراسحق قریشی نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی میں امام احمد رضا چیئر قائم کی جارہی ہے۔ اعزازی طور پر
چیئر مین شپ کیلئے فقیر سے کہا گیا ہے ۔ فقیر نے تو پہلے ہی شب و روز امام احمد رضا علیہ الرحمہ کیلئے وقف کر رکھے ہیں ۔ الغرض امام احمد رضا محدث بریلوی پر کام ہوتا رہے گا، ان کے علم و فضل کے مختلف گوشے سامنے آتے رہیں گے ، اہل علم و دانش حیران ہوتے رہیں گے ، اندھیریاں چھٹتی رہیں گی ، روشنیاں پھیلتی رہیں گی ۔
تو میری رات کو ماہتاب سے محروم نہ رکھ
تیرے پیمانے میں ہے ماہ تمام اے ساقی،
یکم محرم الحرام ۱۴۲۲ھ
۲۷؍مارچ ۲۰۰۱ء
احقر محمد مسعود احمد
۱/۱۷ سی پی آئی سی ایچ سوسائٹی کراچی (اسلامی جمہوریۂ پاکستان )
XZXZXZXZXZXZX
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع