دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۱۵۔  اس مجموعۂ احادیث میں ان امور کے بارے میں احادیث کا بڑا ذخیرہ مل جاتا ہے جن کو ایک طبقہ شرک و بدعت سے تعبیرکرتا ہے اور ان لوگوں کیلئے راحت جاں ہے جو بات بات پر حدیث طلب کرتے ہیں اور خود ہر کام حدیث کے خلاف کرتے ہیں ۔ یہ اور اس قسم کی اور

خوبیاں اس کتاب میں ہیں۔ مولیٰ تعالیٰ فاضل مولف زید عنایہ کو اجر عظیم عطا فرمائے کہ انہوں نے برسوں کی محنت شاقہ کے بعد   چمنستان رضا سے گل بوٹے چن چن کر یہ عظیم گلدستہ بنایا ہے جو ہرایوان علم و دانش میں سجانے کے قابل ہے ۔ یہ جامع الاحادیث جب تک پڑھی جائے گی ، یہ صدقۂ جاریہ ہے ،یہ ایک سرچشمۂ صافی ہے جس سے تشنگان علوم دینیہ سیراب ہوتے رہیں گے۔ فقیر بصمیم قلب فاضل مؤلف علامہ محمدحنیف خاں رضوی دام عنایتہم کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور ممنون ہے کہ فقیر کو بھی اس صدقۂ جاریہ میں شامل کر لیاگیا ۔

       علم حدیث کے حوالے سے امام احمد رضا پر تحقیق جاری و ساری ہے ۔ پاکستان میں علامہ منظور احمد سعیدی زید مجدہ کراچی یونیورسٹی کراچی سے فقیر کی نگرانی میں مندرجہ ذیل موضوع

پر کام کر رہے ہیں ۔

’’’احمد رضا کی خدمت علوم حدیث کا تحققی و تنقیدی جائزہ ‘‘

       پہلے مرحلے ۱۹۹۷ء میں ایم فل کیلئے ان کا رجسٹریشن ہوا تھا اب وہ دوسرے مرحلے میں آگئے اور پی ایچ ڈی کا مقالہ قلمبند کر رہے ہیں ،امید ہے کہ ایک دو سال میں یہ مرحلہ بھی طے ہو جائے گا ،فاضل موصوف نے مندرجہ بالا عنوان کے تحت دس ابواب قائم کئے ہیں جن کی

تفصیل یہ ہے ۔

۱۔    پہلے باب میں صحابہ مجتہدین محدثین کی خدمات حدیث کا جائزہ لیا ہے ۔

۲۔     دوسرے باب میں امام احمد رضا کی حیات پر روشنی ڈالی ہے ۔

۳۔     تیسرے باب میں علمی آثار کا ذکر کیا ہے ۔

۴۔     چوتھے باب میں اساتذہ، شیوخ، تلامذہ ، مستفیدین و متأثرین کا ذکر کیا ہے ۔

۵۔     پانچویں باب میں حجیت حدیث میں امام احمد رضا کی خدمات کا ذکر کیا ہے ￿۔

۶۔     چھٹے باب میں اصول حدیث میں اما م احمد رضا کی خدمات کا جائزہ لیا ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن