دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       علامہ محمد حنیف خاں رضوی نے تدریس کا آغاز سند فراغت حاصل کرنے کے فوراً ہی بعد ۱۹۷۹ء  میں کر دیا تھا  اور مندرجہ ذیل  مدارس میں تدریس  کے فرائض انجام دیتے  رہے۔            جامعہ رضویہ (ّ کیمری، ضلع  رامپور،) دار العلوم گلشن  بغداد(رامپور) مفتاح العلوم(رامنگر  نینی تال) بدر العلوم(   جس پور نینی تال ) الجامعۃ القادریہ ( رچھا،بریلی شریف ،) اور  آجکل جامعہ نوریہ  رضویہ  (بریلی شریف)   میں  درس و تدریس ، تصنیف و تالیف ، اور صدر المدرسین کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

       علامہ محمد حنیف خاں رضوی  کو پڑھاتے ہوئے تقریباً ۲۲ سال ہو  چکے ہیں۔ ان کے سینکڑوں شاگرد ہیں ،جامعہ نوریہ رضویہ میں ،۷ سات استاد آپ ہی کے  شاگرد ہیں ،اس سے معلوم ہوتا ہے کہ  آپ  طلبہ میںتعلیم و تدریس کا ذوق بھی پید اکر دیتے ہیں جو دنیا کی  محبت کی وجہ سے اب طلبہ میں عنقا ہو تا جا رہا ہے۔  فاضل  مؤلف نے مختلف کتب و رسائل  بھی  تصنیف و تدوین  کئے ہیں جن میں  فتاو ی رضویہ کی بعض مجلدات کی  دوسری  بار اشاعت اور   جامع الاحادیث کی  ترتیب وتخریج نہایت ممتاز ہیں۔  اشاعتی  کام  بھی کئے اور رضا دار الاشاعت(رام نگر ثم بریلی شریف)، رضا اکیڈمی، رامپور احباب کے  شرکت میںقائم کئے، اوران اداروں سے اہم کتابیںشائع کیں ،  علامہ  محمد حنیف خاں رضوی  اپنے ایثار اور اخلاص اور لگن  کی وجہ سے  کالجوں اوریونیورسٹیوں کے اساتذہ کے لئے  بھی نمونہ عمل ہیں۔ وہ  اہل سنت و جماعت کا عظیم سرمایہ ہیں ان شاء اللہ  ان کی یہ محنت مشکور و مقبول  ہوگی ،  مولی تعالیٰ اس تالیف  وتصنیف  سے ایک عالم کو بہر ہ  ور فرما  ئے اور فاضل مؤلف  زید لطفہ  کے درجات بلند

فرمائے اور دارین میں  سرفراز فرمائے۔ ّآمین۔

       فاضل مؤلف نے  احادیث کے اس نادر مجموعہ کا نام  ’’جامع  الاحادیث‘‘  رکھا ہے  اور دوسرا عربی نام’’ المختار ات الرضویہ من الاحادیث النبویہ ‘‘ تجویز کیا ہے۔ اس  کتاب کی  ۳۰×۲۰  سائز میں  چھ جلدیں ہوں  گی  جن میں  احادیث کی  تعداد چار ہزار سے  کچھ کم اور صفحات کی 

تعداد تقریباً چار ہزار ہوگی ۔ اس مجموعے کی  خوبیاں تو بہت ہیں مگر چند ایک یہ ہیں:۔

۱۔    مقدمہ ایک جلد میں ہے جس میں تدوین حدیث، تاریخ حدیث اور اصول حدیث وغیرہ  پر   سیر   حاصل گفتگو  کی گئی ہے ۔

۲۔     کتاب کی چار فہرستیں  ہیں۔فہرست آیات،  عنوانات کی  فہرست، مسائل ضمنیہ کی فہرست اور احادیث کے  عربی الفاظ کی حروف تہجی  کی ترتیب پر فہرست۔ نیز مآخذ و  مراجع کی  فہرست ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن