30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساتھ ساتھ دانش نورانی سے بھی فیض یاب ہو وہی مفتی و مفکر ہوتاہے ۔
فن حدیث میں امام احمد رضا علیہ الرحمہ کے تبحر نے فقہ حنفی کی تائید میں احادیث کا ایک عظیم ذخیرہ فراہم کیا ہے جو اس سے پہلے سامنے نہ آیا تھا ، امام احمد رضا علیہ الرحمہ نے فقہ حنفی کی اولیت اور حقانیت ثابت کر دی ، اس لئے ایسے مجموعہ احادیث کی ضرورت تھی جس سے فقہ حنفی کی تائید ہو تی ہے۔ بقول پروفیسر ڈاکٹر مختار الدین آرزو( سابق شعبہ عربی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، و حال وائس چانسلر مظہر الحق عربک اینڈ پر شین یونیورسٹی ، پٹنہ ،)
پاک و ہند میں جن کتب حدیث کا درس دیا جاتا ہے ان کے مولفین مسلکاً شافعی ہیں اس لئے ان کتابوں میں زیادہ تر وہی احادیث ملتی ہیں جو شافعی مسلک کی موید ہیں ، مذہب حنفی کی نبیاد جن اخبار و آثار پرہے ان کا اول تو ذکر ہی نہیں کیا گیا، اگر کیا گیا تو رد و انکار کے ساتھ ،شرو ح وحواشی بھی انہیں کتابوں کی لکھیں گئیں۔ گیارہویں صدی ہجری میں شیخ عبد الحق محدث دہلوی نے مسلک احنا ف کی تائید میں ایک مجموعہ احادیث’’ فتح المنان فی تا یید مذہب النعمان،‘‘ قلم بند کی۔ پھر سید مرتضی زبیدی بلگرامی(۱۱۴۵ھ-۱۲۵۰ھ ) نے ’’ عقو د الجواہر الحنفیہ فی اولۃ آحکام ابی حنیفہ،‘‘ تحریر فرمائی ۔
ظہیر حسن شوق نیموی بہاری (۱۲۷۸ھ۔۱۳۲۲ھ) کا حنفی نقطہ نظر سے احادیث کا پہلا مجموعہ آثار السنن ہے جو ۱۳۱۸ھ میں قومی پریس لکھنو سے شائع ہوئی ۔ یہ باب فی زیارۃ قبر النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر ختم ہوگئی اسکے بعد کے ابواب وہ لکھنا چاہتے تھے مگر نہ لکھ سکے اور انتقال فرما گئے ۔ یہ دیکھ کر یہ مختصر سی کتاب ہے جس سے احناف کی ضرورت پوری نہیں ہوتی ملک العلماء فاضل بہار ی نے احادیث کا سارا ممکن الحصول مجموعہ کھنگال کر صرف وہی
احادیث جمع کرنیکا بیڑا اٹھایا جو موید مسلک اہلسنت و احناف ہوں اور فقہ حنفی کا ماخذ و مصدر۔
انہوں نے عام روایا ت جمع کیں جن پر مذہب حنفی کی عمارت کھڑی کی گئی ہے اور
حتی ا لامکان فقہ حنفی کا شاید ہی کوئی ایسا مسئلہ رہا ہو جس کی سند و استشہاد میں کوئی خبر اور اثر پیش
نہیں کی گئی ہو ۔(۳۴)۔
چونکہ فاضل بہاری امام احمد رضا علیہ الرحمہ کے شاگرد رشید تھے اور قریب رہے اس لئے انکو احادیث کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع