30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سب سے نازک شعبہ علم اسماء الرجال کا ہے ، اعلیٰحضرت کے سامنے کوئی سند پڑھی جاتی اورراویوں کے بارے میں دریافت کیا جاتا تو ہر راوی کی جرح وتعدیل کے جو الفاظ فرمادیتے ، اٹھاکر دیکھا جاتا تو تقریب و تہذیب و تذہیب میں وہی لفظ مل جاتا۔ اس کو کہتے ہیں علم راسخ اور علم سے شغف کامل اور علمی مطالعے کی وسعت۔
حضور استاذی الکریم حضرت علامہ مولانا محمد حنیف صاحب قبلہ مد ظلہ النظیف
کی سالہا سال عرق ریزی و جاں سوزی کے بعداحادیث مقدسہ کا مجموعہ
بنام’’جامع الاحادیث ‘‘آپ کے ہاتھوں میں ہے جو حذف مکررات کے بعد ۳۶۶۳۔ احادیث پر مشتمل ہے ۔
الحمد للہ تعالیٰ ،ناچیزکو حضرت اقدس کی نگرانی میں جامع الاحادیث کی کمپوزنگ اور سیٹنگ کے دوران مکمل جامع الاحادیث کے سرسری مطالعہ کی بھی سعادت میسر آئی ۔
ٍ خدائے ذوالجلال کی بارگاہ عظمت میں دعا ہے کہ مولیٰ تعالیٰ ہمارے استاذ معظم کے فیضان کرم کو ہم پر تادیر قائم و دائم فرمائے ۔ اور ہمیں استفادہ کی استعداد بخشے ۔ آمین بجاہ سیدی النبی الکریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
سگ بارگاہ رضویت
احقر ارشد علی جیلانی عفی عنہ متعلم جامعہ نوریہ رضویہ بریلی شریف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع