دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

بریلی شریف تشریف لائے، حضرت نے آپ کی تعلیمی و تنظیمی اہلیت ولیاقت کو دیکھ کر جامعہ کے سارے انتظامی اور تعلیمی معاملات آپ ہی سپرد کردیئے، آپ نے بڑی جاں فشانی اور عرق ریزی کے ساتھ جامعہ کیلئے ترقی کی راہیں  ہموار فرمائیں چنانچہ جامعہ کے شایان شان اساتذہ کی تلاش وجستجو ایک جواں حوصلہ ، محرک وفعال اور کار آمد عملہ فراہم کر نے میں کامیاب ہوگئی ، بلاشبہ جامعہ کی موجودہ ترقی ، کامیابی اور کامرانی موصوف ہی طرف منسوب ہے۔اس حقیقت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ قلم کی گل کاریاں قلم کار کو حیات جاوید بخشتی ہیں موصوف کو دور طالب علمی ہی سے قلم کاری اور مقالہ نگاری کا شوق تھا اس نے بعد فراغت اور فروغ حاصل کیا ، متعلقہ مدارس کی تمام تر ذمہ داریوں کے باوجود تصنیف وتالیف کا سلسلہ بھی چلتا ہی رہا اگر چہ دوران تعلیم وتدریس مختلف صبر آزما مراحل ومسائل بھی پیش آئے مگر طبعی جد وجہد اور حرکت وعمل نے عزم وحوصلہ کو کمزور نہ ہونے دیا بلکہ مضبوط سے مضبوط تر بنادیا ۔بلفظ دیگر         بخشاہے ٹھوکروںنے سنبھلنے کا حوصلہ       ٭       ہر حادثہ خیال کو گہرائی دے گیا

       ارباب قلم جانتے ہیں کہ تصنیف وتالیف یک سوئی چاہتی ہے مدرسہ کی تعلیمی ، انتظامی اور تعمیری ذمہ داریوں کے باوجود تصنیف وتالیف بہت مشکل کام ہے مگر پھربھی آپ کے قلم زرنگار نے بے مثال گراں قدر تصنیفی کارنامے انجام دیئے ۔ آپ کا اب تک کا سرمایۂ قلم اس طرح ہے ۔

 ۱۔   جامع الاحادیث         ۶ جلدیں

۲ ۔    ترجمہ جامع الغموض     جلد اول

 ۳۔   ترجمہ جامع الغموض      جلد دوم                             (غیر مطبوعہ )

 ۴۔   نحوی پہلیاں 

۵۔    حاشیۂ ہدایۃ الحکمت عربی                              (غیر مطبوعہ )

۶۔    مفردات حنفیہ                                      (غیر مطبوعہ )

۷۔    مسئلہ قرأت خلف الامام

۸۔    تلخیص وترجمہ تبشیر الوری مصنفہ  مولانا سلامت اللہ صاحب رامپوری       (غیر مطبوعہ )

۹۔    حالات مصنفین                                    (غیر مطبوعہ )

 ۱۰۔ تاریخ وہابیہ                                        (غیر مطبوعہ )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن