30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روایت کرنا جبکہ یہ مجاز ہو ۔ اجازت نہ ہونے کی صورت میں’’ وجدت بخط فلان‘‘ وغیرہ الفاظ کے ذریعہ ہی روایت درست ہوگی ۔
۶۔ وصیت:۔ شیخ اپنی وفات یا سفر سے قبل اپنی کسی کتاب یا چند کتابوں سے روایت کرنے کا حق دوسروں کو منتقل کردے ۔ اس صورت میں ’’وصانی۔ اخبرنی وصیۃ‘‘ کے الفاظ ادا کئے جاتے ہیں ۔
۷۔ اعلام :۔ شیخ اپنے کسی تلمیذ کو بتادے کہ میںفلاں کتاب کو فلاں سے روایت کرتا ہوں ، اس صورت میں روایت اسی وقت جائز جبکہ شیخ کی طرف سے یہ تلمیذ اجازت یافتہ ہو ۔
۸ ۔ عنعنہ : ۔ لفظ ’’عن‘‘ سے روایت کی جائے ، اسی صورت میں یہ الفاظ بھی ہیں ۔ Xقال Xذکر Xروی
لفظ ’’عن‘‘ سے جو روایت کی جاتی ہے اسکو معنعن کہتے ہیں اور اس فعل کو عنعنہ ۔
یہ دو شرطوں کے ساتھ سماع پر محمول ہوتا ہے ۔
۱۔ راوی اور مروی عنہ میں میں معاصرت ہو ۔
۲۔ راوی مدلس نہ ہو
پھر تیسری شرط کے بارے میں اختلاف ہے ۔
امام بخاری لقاء کو شرط قرار دیتے ہیں اور امام مسلم اس کے سخت مخالف ہیں ۔
مراتب ارباب حدیث
طالب … … حدیث کا متعلم
شیخ …… حدیث کا معلم ، ا س کو محدث بھی کہتے ہیں
حافظ…… جس شیخ کو ایک لاکھ احادیث متناًو سنداً مع احوال رواۃ یاد ہوں
حجت …… جس شخص کو تین لاکھ احادیث متنا ًو سنداً مع جرح و تعدیل محفوظ ہوں
حاکم…… جس شخص کو تمام احادیث مرویہ متنا ً و سنداً جرحاً و تعدیلاً محفوظ ہوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع