30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۔ سماع و تحدیث : ۔ راوی سنے اور شیخ اپنے حافظہ یا کتاب سے حدیث بیان کرے تو ایسی احادیث کو روایت کرتے وقت راوی مندرجہ ذیل الفاظ ادا کرتا ہے ۔
سمعت حدثنی یہ اس وقت جب کہ بوقت سماع راوی تنہا تھا ۔
سمعنا حدثنا یہ اس وقت جب کہ بوقت سماع راوی کے ساتھ دوسرے ساتھی بھی تھے ۔
تمام کلمات ادا میں ’سمعت ‘ کا مقام سب پر فائق ہے ۔
۲۔ اخبار و قرأت : ۔ راوی پڑھے اور یشخ سنتا رہے اس وقت یہ الفاظ بولے جاتے ہیں ۔
قرأت علیہ اخبرنی اس وقت جبکہ راوی تنہا ہو
قرأنا علیہ اخبرنا اس وقت جب کہ راوی کے ساتھ دوسرے بھی ہوں ۔
اس صورت میں راوی قریٔ علیہ و انا اسمع بھی کبھی استعمال کرتا ہے ۔
۳۔ انباء :۔ متقدمین کے یہاں یہ لفظ بمعنی اخبار بولا جاتا تھا لیکن متاخرین اسکو اجازت کے معنی میں استعمال کرتے ہیں ۔
لہذا شیخ اپنی سند سے روایت کرنے کی اجازت دیدے خواہ راوی نے اس سے وہ حدیث سنی ہو یا نہیں ۔ لہذا راوی کہتا ہے ۔
Xانبأنی Xاجازنی
۴۔ اجازت : ۔ شیخ اپنی سند سے روایت کرنے کی اجازت دیدے اس کی چند صورتیںہیں ۔
مشافہہ : - شیخ اپنی زبان سے روایت کرنے کی اجازت دے۔
مکاتبہ: - شیخ اپنی تحریر سے اجازت دے۔
مناولہ : - شیخ اپنی کتاب اصل خواہ نقل شاگرد کو دے یا شاگر د خود نقل کرکے استاذ کے سامنے پیش کر دے ، پھر شیخ کہے میں اس کتاب کو فلاں سے روایت کرتا ہوں ، یہ سب سے اعلیٰ صورت ہے ۔
۵۔ وجادت: ۔ کسی کی کتاب سے استفادہ کرنا اور اسکی تحریر و دستخط وغیرہ کی شناخت سے اس کتاب کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع