30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور جیسے راقم الحروف کی ترتیب و پیش کش
المختارات الرضویہ من الاحادیث النبویہ والآثار المر ویۃ المعروف بجامع الاحادیث۔
عصر حاضر میں تخریج کا عام طریقہ یہ ہے کہ کسی حدیث کے تعلق سے ان کتابوں کے اسمائ، باب، جلد، صفحہ، مطبع، اور دیگر ضروری چیزوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جس سے اصل کی طرف رجوع میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔ قدیم طرز پر صرف کتاب اور راوی کانام ضروری ہوتا تھا، بایں معنی امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ نے اپنی تصانیف میں پیش کر دہ اکثر احادیث کی تخریج خود کر دی ہے ، لہذا اس دور کے لحاظ سے جدید طرز پر ضرورت تھی جس کے لئے راقم الحروف کی کاوش ہدیہ ناظریں ہے۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔
امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ نے اپنی تصانیف میں جن احادیث کو بطور استدلال پیش فرمایا ہے وہ آپ کی کتابوں میں بکھری ہوئی ہیں، جہاں جس مسئلہ سے متعلق ضرورت پیش آئی ان کو نقل فرمایا ، ہم نے تمام احادیث کو آپ کی ان تمام تصانیف سے جو ہم کو اب تک دستیا ب ہوئیں جن کی تعداد تین سو کے قریب ہے نقل کیا ، پھر ان کو ابواب فقہیہ پر مرتب کیا ، جن احادیث کا ترجمہ نہیں تھا ترجمہ کیا ، ایسے مقام پر مرتب اور حد کا اشاریہ قائم کرتے ہوئے (۱۲م) لکھ یدیا ، اور جن احادیث کا ترجمہ اعلیٰ حضرت نے لکھا اور متن کی ضرورت ان کو نہ پیش آئی ہم نے کتاب کو مستقل اور یکساں بنانے کیلئے اصل کتابوں سے وہ احادیث لکھیں اور ترجمہ کو ان متون کے ساتھ ضم کر دیا ۔ اعلیٰحضرت کی جس کتاب سے ہم نے حدیث اخذ کی اس کا حوالہ وہیں لکھ دیا ۔ پھر حدیث کے حوالہ میں جن کتابوں کی نشاندہی اعلیٰحضرت نے کی تھی اگر وہ کتابیں ہمارے پاس موجود تھیں تو جلدو صفحہ کی وضاحت کرتے ہوئے نیچے حدیث نمبرکے مطابق لکھ دیا ، اور جو کتابیں نہیں تھیں ان کے اسماء کو حذ ف کر دیا ، البتہ کثیر حوالے وہ بھی ہیں جو ہم نے اصل پر زیادہ کئے ۔ اسی لئے بعض مقامات پر چالیس کتابوں کے حوالے بھی آپ کو ملیں گے ۔پھر تمام مآخذ و مراجع کی فہرست آخر میں لکھ دی ہے جس میں مطبع کی و ضاحت بھی کر دی گئی ہے ۔
روایت حدیث کے طریقے
روای حدیث روایت کے وقت جو الفاظ بولتا ہے ان کو طرق تحمل حدیث کہتے ہیں ۔ ان کو آٹھ حصوں میں تقسیم کی گیا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع