30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۳۔ ناسخ و منسوخ : ۔وہ کتاب جس میں ناسخ و منسوخ احادیث بیان کی جائیں
جیسے :۔ کتاب الاعتبار فی الناسخ و المنسوخ من الآثار للحازمی
۲۴۔ اوائل : ۔وہ کتاب جس میں احادیث کو حروف تہجی کی ترتیب پر جمع کیا جائے۔
جیسے :۔ الجامع الصغیر للسیوطی الفردوس للدیلمی
۲۵۔ شرح الآثار:۔ وہ کتاب جس میں ایسی احادیث بیان کی جائیں جو آپس میں متعارض
ہیں اور پھر اس تعارض کو اٹھا یا جائے ۔
جیسے:۔ شرح معانی الآثار للطحاوی
۲۶۔ تفسیر ماثور : ۔وہ کتاب جس میں ایسی احادیث جمع کی جائی جو آیات قرآنیہ کی تفسیر
سے متعلق ہیں ۔
جیسے :۔ جامع البیان للطبری الدر المنثور للسیوطی
۲۷۔ صحیح :۔ حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیںجس کے مصنف نے صرف احادیث صحیحہ کو بیان
کرنے کا التزام کیا ہو ۔
جیسے:۔ الصحیح للبخاری الصحیح لمسلم
۲۸۔ رسالہ : ۔ حدیث کی وہ کتاب جس میں جامع کے عناوین میں سے کسی ایک عنوان کے تحت احادیث جمع کی جائیں ۔
جیسے :۔ کتاب الزہد لاحمد
۲۹۔ امالی :۔جس کتاب میں شیخ کے املاء کراتے ہوئے فوائد حدیث ہوں ۔
جیسے :۔ الامالی لمحمد
ٍ۳۰۔ تخریج : ۔ وہ کتاب جس میں کسی دوسری کتاب کی احادیث کی سند اور حوالہ درج کیا جائے ۔
جیسے:۔ نصب الرایۃ للزیلعی التلخیص الحبیر لابن حجر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع