30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۸۔ اوساط تبع تابیعن جیسے سفیان ابن عینیہ ، اسماعیل بن علیہ
۹۔ اصاغر تبع تابعین جیسے امام شافعی ، ابو داؤد طیالسی ، عبد الرزاق صنعانی
طبقہ تاسعہ سے ملا صق جن کی کسی تابعی سے ملاقات نہ ہو۔
۱۰۔ اولی جیسے امام احمد بن حنبل
۱۱ ۔ وسطی جیسے امام بخاری ، امام مسلم ، امام ذہلی
۱۲۔ صغری جیسے امام ترمذی
ٍانواع کتب حدیث
احادیث کی کتب مختلف انداز پر مرتب کی گئیں اور ہر قسم کو علیٰحدہ نام سے موسوم کیا گیا ہے لہذا ان کی معرفت بھی ضروری ہے ، انواع و اقسام مندرجہ ذیل ہیں: ۔
۱۔ جامع : - حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں آٹھ چیزوں کا بیان ہو ۔
Xسیر X آداب X تفسیر X عقائد X فتن X احکام X اشراط X مناقب
جیسے :۔ ٭جامع بخاری ٭جامع ترمذی
مسلم شریف پر بعض حضرات قلت تفسیر کی بنا پر جامع کا اطلاق نہیں کرتے ، اور بعض نے قلت کو نظر انداز کر کے اطلاق کیا ہے، جیسے شیخ مجدد الدین شیرازی ۔
۲۔ سنن : -حدیث کی وہ کتاب جس کی ترتیب ابواب فقہیہ کے اعتبار سے ہو اور صرف احادیث احکام ذکر کی جائیں ۔
جیسے:۔X سنن ابو داؤد Xسنن نسائی Xسنن ابن ماجہ
۳۔ مسند :۔ حدیث کی وہ کتاب جس میں ہر صحابی کی روایات علیٰحدہ جمع کی جائیں ، راویوں کی ترتیب کبھی باعتبار فرق مراتب ہوتی ہے اور کبھی باعتباراسماء حروف تہجی کی ترتیب پر ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع