30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین
مولفین صحابہ: - بعض اوقات تحریر و تصنیف میں مشغول رہنے والے صحابہ کرام بھی تھے ، ان
کے صحیفوں اور اسماء کی تفصیل تدوین حدیث میں گزری ،
تعداد صحابہ : - صحابہ کرام کی قطعی تعداد تو معین نہیں ۔ پھر بھی محتاط اندازے کے مطابق یہ
تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہے ۔
امام ابو زرعہ رازی فرماتے ہیں : حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار صحابۂ کرام چھوڑے ۔ ان میں صرف دس ہزار صحابۂ کرام کے حالات ہی کتابوں میں نقل ہوئے ۔
افاضل صحابہ : - باتفاق اہل سنت افضل ترین صحابہ میں سیدنا صدیق اکبر ، پھر فاروق اعظم ،
پھر عثمان غنی ، پھر علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ہیں ۔
ان کے بعد عشرہ مبشرہ ، پھر اصحاب بدر واحد ، پھر اہل بیت رضوان پھر اہل فتح مکہ ۔ باعتبار روایت حدیث سب کو ایک طبقہ میں شمار کیا جاتا ہے ۔
معرفت تابعین
تابعی:- وہ شخص جو حالت اسلام میں کسی صحابی سے ملاقات کریں اور اسلام پر ہی ان کا وصال ہوا ۔ ان کے مختلف طبقات ہیں ۔
علامہ ابن حجر نے ان کے چار طبقات بتائے ہیں :۔
افضل ترین تابعی: - اس سلسلہ میں مختلف اقول ہیں:۔
نزد اہل مدینہ حضرت سعید بن مسیب
نز د اہل کوفہ حضرت اویس قرنی
نزد اہل بصرہ حضرت حسن بصری
فقہائے سبعہ : - مدینہ منورہ کے اکابر تابعین میں باعتبار فقہ و فتاوی ان سات حضرات کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع