30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحابۂ کرام کے پاس احادیث کے ذخیرے موجودتھے ۔ صندوق بھرے ہوئے تھے۔
صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے صحیفوں میں یہ قابل ذکر ہیں ۔ ۔ ۔ صحیفۂ صدیقی ، صحیفہ ٔ علوی ، صحیفۂ سمرہ ، صحیفۂ صادقہ ، صحیفۂ عمر رضی اللہ تعالیٰٓ عنہم اور صحیفۂ صحیحہ جو ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
( م ۱۰۱ھ/۷۱۹ئ) نے ہمام بن منبہ (پ۱۱۰ھ /۷۲۸ئ) کے لئے ۵۸ھ/۶۷۸ سے قبل مرتب فرمایا تھا ۔ ۔ صحیفہ ٔ ہمام بن منبہ ۱۳۷۵ھ /۱۹۵۶ء مین حیدرآباد دکن سے شائع ہوچکا، اس صحیفے کے ایک ورق کا عکس بھی اس مقدمہ میں شائع کیا گیا ہے ۔ ۔۔ ۱۰۱ھ/۷۱۹ء میں حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالی عنہ کے ایماء پر امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے استاذ ابن شہاب زہری
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سند کے ساتھ احادیث کا ایک نسخہ مدون کیا ۔
تدوین حدیث کی ایک طویل تاریخ ہے جس کی ابتداء عہد نبوی سے ہوتی ہے۔ اس صدی میں امام مالک رضی ا للہ تعالیٰ عنہ ( م ۱۷۹ھ/۷۹۵ئ) نے مؤطا کے نام سے احادیث کا مجموعہ مرتب کیا۔ مجتہدین و محدثین نے پہلے سے جمع کی ہوئی احادیث سے پورا پورا فائدہ اٹھایا، یہ کہنا کہ احادیث دو تین سو برس کے بعد مدون ہوئیں اور اس سے پہلے سرے سے احادیث کا ذخیرہ تھا ہی نہیں غیر معقول اور غیر مؤرخانہ ہے ، دور جدید کے بعض اہل علم بھی اس تاریخی حقیقت سے با خبر نہیں ۔ قرآن حکیم کا ترجمہ جو بالکل جدید بات لگتی ہے اس کی تاریخ بھی پرانی ہے ۔ ترجمہ قرآن کریم کا آغاز بھی عہد نبوی میں ہوا ، مشہور صحابی حضرت سلمان فارسی رضی اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۹۔ بخاری شریف ، ج ۱ ص ۳۷۹
تعالیٰ عنہ م ۳۳ ھ / ۵۳ء ) نے سورئہ فاتحہ کا فارسی میں ترجمے کر کے بھیجا ۔(۱۰)
… ۲۷۰ھ/۸۸۳ء میں سندھ کے ایک عراقی الاصل عالم نے والی کشمیر کی خواہش پر قرآن کریم
کا ہندی زبان میں ترجمہ کیا ۔(۱۱)
غالباً غیر منقسم ہندوستان مین قرآن حکیم کا یہ پہلا ترجمہ تھا ۔
الغرض احادیث کی تدوین کا سلسلہ عہد نبوی ہی سے شروع ہو گیا تھا ، بہت سے مجموعے ممکن ہے کہ حادثات کی نذر ہوگئے ہوں ۔کیوں کہ اسلامی تاریخ بہت سے نشیب و فراز سے گزر رہی ہے ۔ قدیم کتب حدیث
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع