30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
و معتمد ہیں ۔
مکثرین صحابہ:۔ صحابۂ کرام میں جو حضرات ایسے ہیں جن سے کثیر تعداد میں
احادیث مروی ہیں ان کو مکثرین صحابہ کہا جاتا ہے ۔ ایسے حضرات وہ ہیں جن کی مرویات کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز ہے ۔
۱۔ حضرت ابو ہریرہ ۵۳۷۴ ۲۔ حضرت عبد اللہ بن عمر ۲۶۳۰
۳۔ حضرت انس بن مالک ۲۲۸۶ ۴۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ ۲۲۱۰
۵۔ حضرت عبد اللہ بن عباس ۱۶۶۰ ۶۔ حضرت جابر بن عبد اللہ ۱۵۴۰
ابن کثیر نے حضرت ابو سعید خدری کو بھی مکثرین میں شمار کیا ہے اور ان کی مرویات کو ۱۱۷۰ بتایا ہے ۔ اسی طرح عبد اللہ بن مسعود اورعبد اللہ بن عمرو بن العاص کو بھی ان میں ہی شمار کیا ہے ۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم
مفسرین صحابہ: - صحابہ کرام کی ایک جماعت کو علم تفسیر میں خاص مقام حاصل تھا ۔ یہ مندرجہ
ذیل ہیں:۔
حضرت ابو بکر صدیق حضرت عمر فاروق اعظم
حضرت عثمان غنی حضرت علی المرتضی
حضرت عبد اللہ بن مسعود حضرت ابی بن کعب
حضرت زید بن ثابت حضرت عبد اللہ بن عباس
حضرت عبد اللہ بن زبیر حضرت ابو موسی اشعری
رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین
مفتیان صحابہ:- صحابۂ کرام مین ایک ایسی جماعت بھی تھی جو مرجع فتاوی رہی ۔
حضرت عمر فاروق اعظم حضرت علی مرتضی
حضرت ابی بن کعب حضرت زید بن ثابت
حضرت ابو درداء حضرت ابن مسعود
حضرت ابن عمر حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع