دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

٭معرفت اسماء مفردہ و کنیت و القاب             ٭معرفت خلط  کنند ان  از ثقات

   ٭معرفت  رواۃ ثقات و  ضعفاء                 ٭معرفت اوطان و ممالیک رواۃ    ٭معرفت منسوبین بسوئے غیر پدر                     ٭ معرفت  اکابر رواۃ از  اصاغر

٭ معرفت  روایت  پدراں از  پسراں                  ٭معرفت روایت پسراں  از پدراں    

       یہ اور ان  جیسے علوم کے مجموعہ کو علم اسماء الرجال کہتے ہیں اور ان راویان حدیث کے حالات کتابوں میں مذکور ہیں۔

٭    طبقات مشاہیر الاسلام:۔ مصنفہ امام ذہبی ۳۵؍  جلدوں میں ہے اور  اس میں ایک  ہجری  سے ۷۰۰ھ   تک کے تمام ایسے اشخاص  کا احاطہ کر لیا گیا ہے ۔

٭    تذکرۃ الحفاظ :۔ یہ بھی آپ کی تصنیف ہے ۔ اور اس میں ۷۰۰ ھ سے کچھ آگے کے حالات بھی مرقوم  ہیں ۔

        علامہ ابن حجر کے لسان المیزان  نویں صدی تک کا احاطہ کرتی ہے اور امام  سیوطی کی ’’ذیل‘‘ میں ۱۰۱۰ ھ   تک  کے مشاہیر کا تذکرہ ہے ۔

        جرح و تعدیل کا زیادہ تر سلسلہ متون  حدیث کی تالیف  کے آخری عہد یعنی امام بیہقی

م ۴۵۸ھ کے عہد تک رہا ہے ، پھر چونکہ احادیث کے اصل و معتمد تمام مجموعے  تصنیف کئے جا چکے تھے اس لئے اس کے بعد رواۃ کے حالات جمع کرنے  کا نہ اہتمام کیا گیا اور نہ ہی اس کی ضرورت رہ گئی  تھی ۔ لہذا اب کتابوں کی طرف ہی رجوع ہوتا ہے  ۔

 معرفت صحابہ

 صحابی:- وہ شخص جس نے حالات ایمانی  میں حضور سید عالم صلی اللہ  تعالیٰ  علیہ وسلم  سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور   اسلام  پر ہی انتقال ہوا ۔ خواہ اس نے حضور کو دیکھنے کا قصد کیا ہو یا نہیں ۔ یا صرف حضور نے اس پر نظر ڈالی ہو ۔ نیز معاذ اللہ ایمان سے پھر گیا اور اسلام لے آیا اور حضور سے ملاقات دوبارہ ہوگئی ان  تمام صورتوں میں صحابی ہی شمار ہوگا ۔

        جمہور اہل سنت  کے نزدیک تمام صحابہ چھوٹے ہوں یا بڑے حضور سے شرف ملاقات کے سبب سب عادل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن