30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کثرت صفات : - جن الفاظ و کلمات سے راوی کو ذکر کیا جاتا ہے ان کی کثرت خواہ وہ
حقیقی نام و کنیت ہو ،یا لقب و وصف ، یا نسب و پیشہ۔ راوی ان میں سے کسی ایک سے معروف ہوتا ہے اور ذکر کرنے والا کسی خاص مقصد کے تحت غیر مشہور نام و وصف استعمال کرتا ہے ۔ لہذا یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ پوری ایک جماعت کے نام ہیں حالانکہ ان سب کا مصداق ایک ہی آدمی ہوتا ہے ۔
مثال : - محمد بن سائب بن بشر کلبی ۔ بعض نے دادا کی طرف منسوب کر کے محمد بن بشر ، ذکر کیا۔ بعض نے ا ن کا نام ’’حماد‘‘ لکھا ۔ کنیتوں میں کسی نے ابو نصر بیان کی۔ کسی نے ’’ ابو سعید ‘‘ اور کسی نے ابو ہشام۔ اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ متعدد اشخاص کے نام ہیں حالانکہ صرف ایک شخص ہیں ۔
قلت روایت : - راوی سے نقل روایت کا سلسلہ نہایت محدود ہوتا ہے کہ بعض اوقات ایک
ہی شخص ان سے روایت کرتا ہے ۔ اس وجہ سے راوی مجہول سمجھا جاتا ہے ۔
مثال : - ابو العشراء دارمی ۔ یہ تابعین میں سے ہیں ، ان سے صرف ’’ حماد بن ابی سلمہ ‘‘ نے روایت کی ہے ۔
نام کی عدم صراحت : - حدیث کے راوی کا نام نہ لینا ، خواہ اختصار کے پیش نظر ہو خواہ کوئی دوسرا سبب ۔
مثال :۔راوی یوں کہے :۔
اخبرنی فلان ، اخبرنی شیخ ، اخبرنی رجل۔
امام اعظم کے نزدیک مجہول کے احکام
مجہول العین : - یہ کوئی جرح نہیں ، اس کی حدیث جب غیر مقبول ہوگی جبکہ سلف نے اسے
مردود قرار دیا ہو، یا یہ کہ اس کا ظہور عہد تابعین کے بعد ہو۔ اگر قرون ثلثہ میں ہو تو مطلقا مقبول ہے ۔ مجہو ل الاسم کا بھی یہ ہی حکم ہے ۔ اور مجہول الحال راوی مقبول ہے ۔
بدعت
راوی کی عدالت میں طعن کا سبب بدعت بھی ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع