دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

گزرچکی ۔

       جیسے ۔ المزید فی متصل  الاسانید۔

        زیادتی ثقہ کے تحت خاص طور  پر حدیث کے وصل  و ارسال ، اور وقف ورفع کا تعارض  زیر بحث آتا ہے ۔

جہالت راوی

        عدالت میں طعن کے وجوہ پانچ شمار کئے گئے تھے ،ان میں سے کذب اور اتہام کذب کا بیان موضوع اور متروک کے عنوان سے کیا جا چکا ۔ اور فسق راوی کا ذکر منکر کے ضمن میں گزرا    اب جہالت راوی کا بیان ہے ۔

        جہالت راوی سے مراد  یہ ہے کہ راوی کی عدالت ظاہر ی اور باطنی  معلوم نہ ہو ایسے راوی کو ’’ مجہول الحال ‘‘ کہتے ہیں اور اس کی حدیث کو’’ مبہم ‘‘۔

       جیسے کہتے ہیں :۔

        حدثنی رجل ۔  یا      حدثنی شیخ۔

        ایسے راوی کی حدیث مقبول نہیں ۔ ہاں اگر حدیث مبہم بلفظ تعدیل وارد ہو ، جیسے حدثنی ثقہ  ، یا ’اخبرنی عدل‘ تو اس میں اختلاف ہے ۔اصح   یہ ہے کہ مقبول نہیں۔ کیونکہ جائز ہے کہ کہنے والے  کے اعتقاد میں عدل ہو اور نفس الامر  میں نہ ہو ۔ اور اگر کوئی امام حاذق یہ الفاظ فرمائے تو مقبول ہے ۔ اور اگر راوی کی عدالت ظاہری معلوم ہے اور باطنی کی تحقیق  نہیں اس کو مستور کہتے ہیں اور اگر راوی سے صرف ایک ہی شخص نے روایت کی ہے تو اسکو مجہول العین کہتے ہیں ، ان دونوں کی روایت محققین  کے نزدیک قابل احتجاج ہے ۔

        امام نووی قدس سرہ القوی منہاج میں فرماتے ہیں :۔

        المجہول اقسام ، مجہول العدالۃ  ظاہرا و باطنا ، و مجہولہا باطنا مع وجود ہا ظاہر ا و ہو المستور ، ومجہول العین  ۔ فاما الاول فالجمہور علی انہ لا یحتج بہ ،اما الآخران فاحتج  بہما کثیرون من المحققین ۔ (۱۱۲)

        اس  کی بعض تفصیلات حسب ذیل ہیں:۔

        راوی  کبھی کثرت صفات و القاب کی وجہ سے ،کبھی قلت روایت کی وجہ سے اور کبھی نام کی عدم صراحت کی وجہ سے مجہول ہوتا ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن