دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

        یعنی برتن دھونے سے پہلے پانی کو بہادے ۔

        امام مسلم  فرماتے ہیں :۔

        حدثنی محمد بن الصباح قال : نا اسماعیل بن زکریا عن الاعمش بہذا الاسناد مثلہ و لم یذکر ، فلیرقہ ۔(۱۱۱)

  حکم : - یہ زیادتی  ثقہ کی ہے اور اصل روایت کے منافی نہیں ، لہذاثقہ    کی مستقل  روایت  کے

حکم میں مقبول  ہوگی ۔

 زیادتی منافی از بعض وجوہ : -   وہ زیادتی جو بعض وجوہ سے منافی ہو اور بعض اعتبار سے نہیں ۔

        مثال : جیسے :۔

        عن حذیفۃ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : فضلنا علی الناس بثلث ( الی ان قال )  و جعلت لنا  الارض کلہا مسجدا   و جعلت تربتہا لنا طہورا ۔

         حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہمیں لوگوں  پر تین چیزوں میں فضیلت دی گئی  ، (آخر میں فرمایا)  اور ہمارے لئے تمام زمین مسجد بنادی گئی ، اور اس کی مٹی پاکی حاصل کرنے یعنی تیمم کا ذریعہ بنادی گئی ۔

         اس حدیث میں ’’ و تربتہا ‘‘ کا لفظ صرف ابو مالک اشجعی سے مروی ہے اور کسی نے نہیں ، دوسری روایتوں کے الفاظ یہ ہیں ۔

         و جعلت لنا الارض مسجد او طہورا ۔

        اس زیادتی کے ذریعہ کبھی عام کی تخصیص اور کبھی مطلق  کی تقیید ہوتی ہے ۔ امام نووی فرماتے ہیں : ۔

        اما م شافعی  اور امام احمد  رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس زیادتی کو معتبر قرار دیتے ہوئے لفظ مٹی سے تیمم جائز قرار دیا اور جن احادیث میںمطلق ارض کا ذکر ہے ان کو اسی پر محمول فرمایا ۔ بر خلاف امام اعظم و امام  مالک رضی اللہ تعالی ٰ عنہما کہ آپ نے  جمیع اجزائے زمین  سے تیمم کو جائز فرمایا ہے ۔ لہذ مطلق اپنے اطلاق پر رہے گا اور مقید اپنی تقیید پر ۔

 سند میں زیادتی : - سند میں زیادتی کی متعدد صورتیں ہیں جن کی تفصیل مستقل عناوین کے ساتھ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن