دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

روایت کر دیا حالانکہ یہ لفظ ’اُبی‘ ہے اور اس سے مراد’ اُبی بن کعب ‘ہیں انہیں کا یہ واقعہ ہے  جو حدیث میں ذکر ہوا ۔ اور تحریف کی صورت میں تو یہ واقعہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے والد کا قرار پائیے گا اور یہ درست نہیں ، کیونکہ وہ تو جنگ احزاب سے بیشتر جنگ احد میں   شہید ہو چکے تھے ۔(۱۰۲)

٭    لفظ و معنی کے اعتبار سے بھی دو قسمیں ہیں :۔

       X مصحف اللفظ        Xمصحف المعنی

 مصحف اللفظ : -  وہ حدیث جس کے لفط میں تصحیف ہو ، اکثر یہ ہی صورت پیش آتی ہے۔

         اس کی  دو قسمیں ہیں :۔

        Xمصحف الشکل              Xمصحف النقط

 مصحف الشکل :-  وہ ھدیث   جس کے خط کی صورت تو باقی رہے لیکن حروف کی حرکت بدل

جائے ۔ جیسے:۔

         حضرت عرفجہ کی حدیث میں ’یوم کلُاب‘ کو ’یوم کلاُِب‘ بتانا ۔

        بعض نے اس کو  محرف کا نام دیا ہے ۔ (۱۰۳

  مصحف النقط : - جس کے خط کی صورت تو باقی رہے لیکن نقطوں میں تبدیلی ہوجائے  ۔ جیسے

گزشتہ مثال ۔

        مراجم کو مزاحم پڑھنا۔

  مصحف المعنی :- وہ حدیث جس کے معنی کو اصلی معنی  مراد سے پھیر دینا  جیسے:۔

       ابو موسی عنزی  کا بیان ہے کہ ہماری قوم کو بڑا شرف حاصل ہے کہ حضور نے ہمارے قبیلہ عنزہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی ۔ حالانکہ حدیث میں عنزہ  سے مراد نیزہ تھا ، اور یہ اپنے  قبیلہ کو سمجھے ۔ تفصیل  تدوین حدیث کے عنوان میں گزری ۔

 حکم : -  اگر کسی راوی سے اتفاقاً یہ عمل سرزد ہو جائے تو ضبط متاثر نہیں ہو  تا کہ تھوڑی بہت غلطی

سے  تو شاذ و نادر ہی کوئی بچتا ہے ۔ اگر بکثرت ہو تو عیب ہے اور ضبط مجروح ۔ اکثر و بیشتر تصحیف کا سبب  یہ ہوتا تھا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن