30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جیسے عاصم الاحوال کو بعض نے عاصم الاحدب سمجھ کر روایت کر دیا ۔
مصحف باعتبار محل کی بھی دو قسمیں ہیں :۔
Xمصحف السند Xمصحف المتن
مصحف السند :- جس حدیث کی سند مین تصحیف ہو ۔ جیسے:۔
عن شیبۃ عن العوام بن مراجم عن ابی عثمان النہدی عن عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم لتودن الحقوق الی اہلہا ۔ (۹۸)
امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہیں حق والوں کے حقوق ضرور ادا کرنا ہوں گے ۔
اس حدیث کی سند میں عوام بن مراجم کو یحیی بن معین نے مزاحم پڑھا جو اسی زمانہ میں رد کر دیا گیا تھا ۔ (۹۹)
ٍ مصحف المتن : - وہ حدیث جس کے متن میں تصحیف واقع ہو ، جیسے ،
عن زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : ان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم احتجر فی المسجد ۔ (۱۰۰)
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مسجد مین چٹائی سے آڑ کی ۔
اس حدیث کو ابن لہیعہ نے کتاب موسیٰ بن عقبہ سے نقل کر کے، احتجم فی المسجد ،کر دیا ، یعنی آپ نے مسجد میں فصد کھلوائی ۔
یہ متن میں تصحیف ہوئی ، وجہ یہ تھی کہ ابن لہیعہ نے شیخ سے سنے بغیر محض کتاب سے یہ حدیث نقل کی جس کی وجہ سے یہ غلطی واقع ہوئی ۔(۱۰۱)
اور جیسے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ حدیث:۔
رمی ابی یوم الاحزاب علی اکحلہ فکواہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
اس حدیث میں’غندر‘ سے یہ تحریف واقع ہوئی کہ انہوں نے لفظ ’اُبی‘ کو مضاف مضاف الیہ کر کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع