دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

        اور وہیب  و عبد الوارث کی روایت اسماعیل بن امیہ سے یوں ہے ۔

        عن ابی  عمرو بن حریث عن جدہ۔       

        اس میں ابو عمر کے بعد راوی ان کے جد حریث ہیں مگر والد کا نام بھی حریث بتایا ہے ۔

       اور ابن  جریج کی روایت اسمعیل بن  امیہ سے اس طرح ہے:۔     

       عن ابی عمرو عن حریث بن عمار عن ابی ہریرۃ۔

         اس میں ابو عمرو  کے بعد اگرچہ حریث ہیں مگر ان کے والد کا نام  عمار بیان کیا گیا ہے ۔

          اس سند میں  اس طرح  کے اور بھی  اضطراب ہیں۔(۹۴)

 مثال  قسم ثانی ،جیسے :۔

         حدثنا عبد اللہ بن عبد الرحمن  نا محمد بن الطفیل عن شریک عن ابی حمزۃ عن عامر عن فاطمۃ  بنت قیس عن النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال : ان فی المال حقا سوی الزکوۃ ۔ (۹۵)  

        حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ  وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک مال میں زکوۃ کے علاوہ بھی ایک حق ہے۔

 دوسری  روایت اس  طرح ہے :۔

       حدثنا علی بن محمد،  ثنا یحیی بن آدم  عن شریک عن ابی حمزۃ عن  الشعبی عن فاطمۃ بن  قیس  انہا سمعتہ تعنی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یقول: لیس  فی  المال حق سوی الزکوۃ۔ (۹۶)        

       حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک مال میں زکوۃ کے علاوہ اور کوئی حق نہیں ۔

         پہلی حدیث میں زکوۃ کے علاوہ مال میں کچھ اور حقوق بھی فرمائے تھے اور اس میں نفی ہے ۔ لہذا یہ متن میں اضطراب ہوا ۔

حکم:-    اضطراب چونکہ راوی کے ضبط کی کمزوری کو بتاتا ہے ۔ لہذا ایسی احادیث ضعیف قرار

پاتی ہیں ۔ اور اس کا مرتبہ  مقلوب کے بعد ہے ۔

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن