30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
راوی سے ہی اختلاف منقول ہوتا ہے کہ انہوں نے روایت متعدد مواقع پر کی ، اور کبھی راوی چند ہونے کی وجہ سے اختلاف ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ اختلاف ایسا شدید ہو کہ ان کے درمیان تطبیق و توفیق ممکن نہ ہو۔ پھر یہ بھی ضروری کہ تمام روایات قوت و مرتبہ میں مساوی و برابر ہوں کہ ترجیح بھی نا ممکن ہو ، اگر ترجیح یا توفیق ممکن ہوئی تو اضطراب متحقق نہیں ہوگا ۔
اضطراب کی دو قسمیں ہیں :۔
اضطراب فی السند اضطراب فی المتن
مثال قسم اول : - یہ قسم ہی زیادہ وقوع پذیر ہے ۔ جیسے:۔
حدثنا مسدد ، حدثنا بشر بن المفضل ، حدثنا اسماعیل ابن امیہ حدثنی ابو عمر و بن محمد بن حریث انہ سمع جدہ حریثا یحدث عن ابی ہریرۃ ان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال : اذا صلی احدکم فلیجعل تلقاء وجہہ شیئا ، فان لم یجد فلینصب عصا ، فان لم یکن معہ عصا فلیخطط خطا ثم لا یضرہ ما مرا مامہ ۔ (۹۳)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں کوئی نما ز پڑھنے کھڑا ہو تو اپنے سامنے سترہ قائم کر ے ، اگر کوئی چیز نہ ملے تو اپنا عصا ہی نصب کرے ، اور عصا بھی نہ ہو تو ایک خط کھینچ لے کہ اس کے سامنے سے گزرنے میں پھر کوئی حرج نہ ہوگا ۔
اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ سے بشر بن مفصل اور روح بن قاسم نے بسند مذکور روایت کیا ، ان دونوں حضرات کی روایت میں ابو عمرو کے بعد راوی ان کے جد ’’ حریث‘‘ ہیں اور ان کے والد کا نام محمد ہے ۔
اور حضرت امام سفیان ثوری کی روایت ’’ اسماعیل بن امیہ ‘‘ سے اس طرح ہے ۔
عن ابی عمر و بن حریث عن ابیہ عن ابی ہریرۃ۔
اس سند میں ابو عمرو ، کے بعد راوی اگرچہ حریث ہیں مگر ان کو ابو عمرو کا والد قرار دیا ہے ۔
اور حمید بن اسود کی روایت اسماعیل بن امیہ سے طرح ہے:۔
عن ابی عمروبن محمد بن حریث بن سلیم عن ابیہ عن ابی ہریرۃ ۔
اس میں ابو عمرو کے بعد راوی ان کے والد ’’ محمد ‘‘ ہیں اور ’’ حریث‘‘ کے والد کا نام’ سلیم‘‘ ذکر کیا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع