30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترتیب ہے جو بخاری سے گزری حتی کہ الفاظ بھی بعینہ وہی
ہیں ۔
کبھی مقلوب المتن کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ایک سند دوسری حدیث کے ساتھ اور دوسری سند پہلی حدیث کے ساتھ ضم کر دی جاتی ہے ، جیسے بغداد میں امام بخاری کا امتحان لینے کیلئے بعض لوگوں نے سو سے زائد احادیث میں ایسا ہی کیا تھا ۔
قلب متعدد وجودہ سے ہوتا ہے: ۔
٭ اپنا علمی تفوق ظاہر کرنا ۔
٭ کسی دوسرے کا امتحان لینا۔
٭ خطا و سہو کی بنا پر ۔
ٍحکم :-پہلی صورت میں ناجائز ہے ۔ دوسری صورت میں اسی وقت جائز جبکہ اسی مجلس میں
حقیقت واضح کر دی جائے ۔ البتہ تیسری صورت والا معذور ہے ۔ ہاں بکثرت ہو تو ضبط مجروح ہوگا اور روایت ضعیف قرار پائے گی ۔
٭ رافع الارتیاب فی المقلوب من الاسماء و الا لقاب للخطیب ۔م ۴۶۳ھ
قلب سند میں یہ کتاب خصوصیت کی حامل ہے ۔
المزید فی متصل الاسانید
تعریف:- جس حدیث کی سند بظاہر متصل ہو لیکن سند میں کسی راوی کا اضافہ کر دیا جائے ۔
مثال : - عن عبد اللہ بن المبارک قال : حدثنا سفیان عن عبد الرحمن بن یزید ، حدثنی بسر بن عبید اللہ قال: قال سمعت ابا ادریس قال : سمعت واثلۃ بن الاسقع یقول : سمعت ابا مرثد الغنوی یقول سمعت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع