30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان دونوں روایتوں میں وہ لفظ موجود اور خود حضور کی طرف منسوب ہے ، لہذا ان سندوں کی رو سے حدیث کو مدرج المتن نہیں کہا جا سکتا ۔
بلکہ دوسری روایت میں توانتساب کو قوی بنانے کے لئے یہ الفاظ بھی ہے ہیں کہ راوی حدیث ابو صالح اشعری نے ابو عبد اللہ اشعری سے پوچھا ۔
من حدثت بہم الحدیث ، قال : امراء الاجناد ، خالد بن الولید ، و
عمر و بن العاص و شرحبیل بن حسنۃ و یزید بن ابی سفیان کل ھٰؤلاء سمعہ من رسول اللہ اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔ (۸۵)
یہ حدیث آپ سے کس نے بیان کی ؟ بولے : لشکروں کے امیروں نے یعنی ، خالد بن ولید ، عمر و بن عاص، شر حبیل بن حسنہ اور یزید بن ابی سفیان نے ۔ ان سب حضرات نے خود حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی تھی ۔
یہ حضرات خلافت فاروقی میں ملک شام میں فلسطین ، اردن، حمص ، قنسرین اور دمشق کے امیر تھے ۔
درمیان حدیث میں ادراج ، جیسے:۔
عن ام المومنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قالت : اول ما بدی بہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم من الوحی الرویا الصالحۃ فی النوم فکان لا یری رویا الا جاء ت مثل فلق الصبح ثم حبب الیہ الخلاء و کان یخلو بغار حراء فیتحنث فیہ و ہو التعبد اللیالی ذوات العدد قبل ان ینزع الی اہلہ و یتزود لذلک ۔ (۸۶)
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے کا آغاز اچھے خوابوں سے ہوا ، جو خواب بھی آپ دیکھتے اس کی تعبیر صبح روشن کی طرح ظاہر ہوتی ، پھر آ پ کے دل میں خلوت گزینی کی محبت ڈال دی گئی اور آپ نے غار حراء میں خلوت اختیار فرمائی ، چنانچہ آپ وہاں تحنث ( یعنی عبادت ) میں چند ایام مشغول رہتے جب تک قلب اپنے اہل و عیال کی طرف مائل نہ ہوتا ، اتنے ایام کا توشہ ساتھ لے جاتے تھے ،
اس حدیث میں ’’وہو التعبد‘‘ درمیان حدیث میں ادراج ہے اور یہ امام ازہری کا قول ہے ،کما فی الطیبی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع