30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس راوی نے حدیث مذکور کو ان سب سے ایک سند کے ساتھ روایت کر دیا ، اور انکی سندوں کا اختلاف بیان نہ کیا ۔ جیسے ۔
عن بندار عن عبد الرحمن بن مہدی عن سفیان الثوری عن واصل
و منصور والاعمش عن ابی وائل عن عمر وبن شرجبیل عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قلت: یا رسول اللہ ! ای الذنب اعظم ؟ قال : ان تجعل للہ ندا وہوخلقک ، قال : قلت : ثم ماذا ؟ قال: ان تقتل ولدک خشیۃ ان یطعم معک ، قال : قلت : ثم ماذا؟ قال :ان تزنی حلیلۃ جارک ۔(۷۵)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا: یا رسول اللہ! سب سے بڑا گناہ کونسا ہے ؟ فرمایا : یہ کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو اسکا شریک بنائے حالانکہ اس نے تجھے پیدا فرمایا : میں نے عرض کیا: پھر کونسا؟ فرمایا : اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کر دینا کہ وہ تیرے ساتھ مل کر کھائے گا ۔ میں نے عرض کیا : پھر کونسا؟ فرمایا : اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا میں مبتلا ہو جانا ۔
اس حدیث کی روایت میں واصل ، منصور اور اعمش کی سندیں مختلف تھیں ، کہ واصل کی سند میں عمر و بن شرحبیل نہ تھے ،بلکہ ابو وائل ہیں ، اور منصور و اعمش کی سند میں تھے۔ حضرت سفیان ثوری کے راوی عبد الرحمن بن مہدی نے حدیث مذکور کو سب سے بیک سند روایت کر دیا ۔
٭ کسی شیخ کے نزدیک متن کا ایک حصہ ایک سند سے مروی تھا اور دوسرا حصہ دوسری سند سے ۔ انکے شاگرد نے دونوں حصوں کو ان سے ایک سند کے ساتھ روایت کر دیا ۔ جیسے ۔
حدثنا عثمان نبن ابی شیبۃ ، اخبرنا شریک عن عاصم بن کلیب عن ابیہ عن وائل بن حجر قال: رأیت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حین افتتح الصلوۃ رفع یدیہ حیال اذنیہ ، قال : ثم أتیتہم فرأیتہم یرفعون ایدیہم الی صدورہم فی افتتاح الصلوۃ وعلیہم برانس واکیسہ ۔ (۷۶)
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے نماز شروع کرتے وقت کانوں تک ہاتھ اٹھائے ۔ کہتے ہیں : پھر میں ایک دوسرے موقع پر ( سردی کے موسم میں) حاضر ہوا تو دیکھا کہ سب حضرات تکبیر تحریمہ میں صرف سینہ تک ہاتھ اٹھا تے ہیں اور اس وقت وہ ٹوپے اوڑ ھے تھے اور جبوں میں ملبوس ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع