30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭ کتاب العلل لا بن المدینی، م ۲۲۴
٭ علل الحدیث لا بن ابی حاتم، م ۳۲۷
٭ العلل و معرفۃ الرجال لا حمد بن حنبل ، م ۲۴۱
٭ العلل الکبیر و العلل الصغیر للترمذی ، م ۲۷۰
٭ علل الواردۃ فی الاحادیث النبویہ للدار قطنی ، م ۳۸۵
٭ کتاب العلل للخلال ، (۷۴) م۳۱۱
راوی پر طعن کا سبب ثقات کی مخالفت بھی ہے جسکی سات صورتیں ہیں ۔ لہذا سات عنوان اسکے لئے وضع کئے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں: ۔
مدرج ، مقلوب ، المزید فی متصل المسانید ، مضطرب، مصحف ، شاذ ، منکر ، ۔
اجمالا یوں سمجھئے کہ مخالفت ثقات اسناد یا متن میں تبدیلی یا اضافہ کی صورت میں ہو تو مدرج ہے ۔ تقدیم و تاخیر میں ہو تو مقلوب ہے ۔ معتبر سند میں راوی کا اضافہ ہو تو المزید فی متصل الاسانید ہے ۔ اگر راوی میں تبدیلی یا متن میں ایسا اختلاف جو تعارض کا سبب ہو اور کوئی وجہ ترجیح نہ ہو تو مضطرب ہے ۔ اگر حروف میں تبدیلی ہو تو مصحف ہے ۔ ثقہ اگر اوثق کی مخالفت کرے تو شاذ اور اسکے مقابل محفوظ ہے ۔ ضعیف اگر ثقہ کی مخالفت کرے تو منکر اور اسکے مقابل معروف ہے۔
مدرج
تعریف۔ جس حدیث میں غیر کو داخل کر دیا جائے ۔
دو قسمیں ہیں:۔
Xمدرج الاسناد X مدرج المتن
تعریف مدرج الاسناد ۔ وہ حدیث جسکی سند کا وسط یا سیاق بدل دیاجائے ۔
اسکی متعدد صورتیں ہیں لیکن اجمالی کلام یہ ہے
٭ راوی کو ایک حدیث چند شیوخ سے پہونچی جنہوں نے اس حدیث کو مختلف سندوں سے بیان کیا تھا ، پھر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع