دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

        ام المو منین  حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے  روایت  ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کچی کھجوروں کو خشک کھجوروں کو ساتھ ملا کر کھایا کرو،  اور پرانی  کھجور  جدید کے ساتھ ، کہ شیطان کو اس سے غصہ آتا ہے۔

        اس حدیث کی  سند میں  یحیی  بن  محمد ہیں جو کثرت  غلط سے  متصف تھے۔  حافظ ابن حجر نے انکے بارے  میںکہا یہ  بہت  زیادہ  خطا کر تے  تھے ،  اگر چہ  یہ رجال  مسلم سے  ہیں  لیکن  امام مسلم نے فقط متالبعات میں ان سے روایات لی ہیں ، لہذا انکی یہ  حدیث منکر ضعیف ہے۔   

معلل

تعریف ۔ وہ حدیث جو بظاہر بے عیب ہو مگر اسکے اندر کسی ایسے عیب کا علم ہو جائے جو اسکی صحت کو مجروح کردے،اس عیب کو علت کہا جاتا ہے۔

یہ علت نہایت پوشیدہ ہوتی ہے اور صحت پر اثر انداز۔ کبھی علت سند میں ہوتی ہے اور اسکا اثر متن پر بھی پڑتا ہے، جیسے متصل روایت مرسل ثابت ہوئی  تو سند و  متن  دونوںغیر مقبول۔

       کبھی صرف سند میں ہوتی ہے اور یہ وہاں جہاں سند میں  ایک ثقہ کی جگہ   دوسر ا ثقہ  راوی  لایا جائے۔  لہذا  سند  اگر چہ  اس غلطی  کی وجہ سے مجروح ہوگی لیکن متن  مقبول ہے ۔ اور کبھی صرف متن  میں ہوتی ہے ۔

       لہذا معلل کی دو قسمیں ہیں ۔

       Xمعلل در سند        Xمعلل  در متن

       یہ علت راوی کے وہم کی  پیدا وار ہوتی ہے ، جیسے راوی کبھی حدیث مرسل کو  متصل ، یا متصل کو مرسل  روایت کردے ،  یا مرفوع کو موقوف  یا ایک حدیث کو  دوسری حدیث میں  داخل کر دے  یا اور کسی قرینۂ خفیہ  سے  جس پر  ہر ایک کو اطلاع نہیں ہوتی بلکہ  یہ فن  نہایت  عظیم  بلکہ  دقیق  ہے کہ اسکی بنیاد  ان اسباب  علل  پر بھی ہوتی ہے  جو ظاہر و واضح نہیں  ہوتے  بلکہ مخفی و پوشیدہ    انکو اعلیٰ  درجہ کے محدثین  و محققین  ہی سمجھ پاتے ہیں ۔  جیسے

       ابن مدینی  ، امام احمد ابن حنبل ،امام بخاری ، ابوحاتم ،  دار قطنی ۔

       تصانیف  فن

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن