30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدارج النبوۃ للمحدث الدہلوی ، ۲/۲ ٭ تاریخ الخمیس للدیار البکری،۱/۲۲
مطالع المسرات للفاسی ، ۲۲۱ ٭
اتنی تفصیل کے بعد کسی معاند کو حوالوں کے تعلق سے منہ کھولنے کی گنجائش نہ ہوگی اور اپنوں کے یقین کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا محمد حنیف صاحب علیہ الرحمہ سابق صدر المدرسین مدرسہ تنویر الاسلام امرڈوبھا بستی کے صاحبزدئہ گرامی حضرت مولانا مختار الحسن صاحب (جنہوں نے صدام یونیورسٹی عراق میں تعلیم حاصل کی ہے )بیان کرتے ہیں ـ:میں نے ایک عراقی عالم کو ’’ الدولۃ المکیۃ ‘‘ عربی مطالعہ کیلئے پیش کی تو انہوں نے کہا : اتنی فرصت کس کو ہے کہ جن احادیث سے اس کتاب میں استدلال کیا گیا ہے ان کو جلدو صفحہ کی نشاندہی کے بغیر اصل
کتابوں میں تلاش کیا جائے ۔ آپ تخریج کے بعد یہ کتاب دیں ۔ تو مطالعہ کیا جاسکتا ہے ۔
لہذا ضرورت ہے کہ تصنیفات امام احمد رضا قدس سرہ العزیز کی جدید اشاعتوں میں طریقۂ معمول بہا کے مطابق تخریج احادیث کا التزام کیا جائے۔ اور اب یہ کام بہت سی کتابوں
میں اصل مآخذ کی طرف مراجعت کے بغیر ’’جامع الاحادیث‘‘ کی مدد سے انجام دیا جا سکتا ہے۔
حضرت شیخ سعدی علیہ الرحمہ اپنی کتاب مستطاب ’’بوستاں‘‘ میں بادشاہ شیراز ابو بکر بن سعد زنگی کے محامد کا بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :۔
ہم از بختَ فرخندہ فرجامِ تست ٭ کہ تاریخ ِ سعدی در ایام تست
کہ تا بر فلک ماہ و خور شید ہست ٭ دریں دفترت ذکر جاوید ہست
اے بادشاہ ! یہ بات بھی تیرے مبارک انجام نصیب سے ہے کہ تاریخ سعدی تیرے زما نے میں ہے اس لئے کہ جب تک آسمان پر چاند اور سورج ہیں اس کتاب میں تیرا ذکر ہمیشہ رہے گا۔
اسی طرح یہ بات میرے لئے سعادت و خوش نصیبی کی ہے کہ ’ ’ جامع الاحادیث ‘‘ کی تالیف و ترتیب میرے جامعہ نوریہ میں تدریسی خدمات کے دوران ہوئی ۔ اور اس طرح اس عظیم الشان تالیف کی خدمت میں کسی نہ کسی طرح مجھے بھی شرکت کی سعادت میسر ہوئی ۔ کیا بعید ہے کہ قارئین کرام حضرت مولف مد ظلہ العالی کے ساتھ اس ناکارہ کو بھی اپنی نیک دعائوں میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع