دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

مقبول نہیں ہوتی   خواہ توبہ کرلے۔

 ذرائع معرفت وضع:۔

٭    وضع  کے   سلسلہ  میں   واضع کا اقرار۔  یا بمنزلۂ اقرار۔یا راوی  کے اندر کسی  قرینے

سے ۔ یا مروی  کے اندر کسی  طریقے سے وضع کا علم ہوتا ہے۔

 ٭    نیز عقل و مشاہدہ ،صراحت قرآن ،سنت  متواترہ،  اجماع قطعی ، اور مشہور تاریخی واقعات کی واضح مخالفت سے بھی  وضع کا  حکم لگایا جاتا ہے۔  یہ جب ہے کہ  تاویل  و تطبیق کا احتمال نہ رہے۔ 

٭     امر منقول ایسا ہو کہ  حالات و قرائن بتاتے ہیں کہ ایک  جماعت اسکی  ناقل ہونی چاہئیے تھی، یا یہ کہ  دین کی اصل ہے اور ان دونوں صورتوں میں راوی و ناقل صرف ایک  ہے، یا زیادہ   ہیں لیکن  تواتر کو نہیں  پہونچے۔

٭      کسی معمولی چیز پر سخت و عید ،یا اجر عطیم کی  بشارت، نیز وعید و تہدید میں ایسے لمبے چوڑے مبالغے ہوں   جنہیں  کلام معجز نظام  نبوت سے مشابہت نہ رہے۔

 ٭    معنی  شنیع و قبیح ہوں جنکا صدور حضور انور  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  سے  نا ممکن، جیسے معاذ اللہ کسی فساد  یا ظلم، یا عبث ، یاسفہ ،  یا مدح  باطل یا ذم حق پر مشتمل ہو ۔

٭     ایک جماعت جسکا عدد حد تواتر کو  پہونچے اور ان  میں احتمال کذب یا  ایک  دوسرے کی تقلید کا نہ رہے اسکے کذب و بطلان ہر گواہی مستنداً الی الحس دے۔

 ٭    لفظ رکیک و سنحیف ہوں جنہیں  سمع دفع اور طبع منع کرے  اور ناقل  مدعی  ہو کہ یہ  بعینہا الفاظ کریمہ حضور نبی  کریم صلی اللہ تعالیٰ   علیہ وسلم ہیں ،   یا وہ  محل ہی نقل بالمعنی کانہ ہو ۔

٭     یا ناقل رافضی  حضرات اہل بیت کرام علی سید ہم  و  علیہم الصلوۃ والسلام کے فضائل  میں وہ باتیں  روایت کرے جو اسکے غیر سے ثابت نہ ہوں۔

 ٭     یونہی وہ مناقب امیر معاویہ  و عمر بن  العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہ  صرف نواصب کی  روایت سے آئیں کہ جس طرح روافض نے  فضائل  امیر المومنین  و اہل بیت طاہرین   رضی اللہ تعالیٰ عنہم  میں قریب تین لاکھ حدیثوں کے  وضع کیں ،  کما نص علیہ الحافظ ابو یعلی و الحافظ الخلیلی فی الارشاد، یونہی نواصب نے مناقب امیر معاویہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن